جماعت اسلامی ہند ضلع بید رکے زیراہتمام موجودہ حالات میں مسلم خواتین کا مقام اور ذمےداریاں عنوان پر ضلع بھر میں عظیم الشان جلسہء عام

0
Post Ad

بسواکلیان:(نامہ نگار۔ نعیم الدین چابکسوار) جناب محمد اقبال غازی ناظم ضلع جماعت اسلامی ہند بیدر کی اطلاع کے بموجب جماعت اسلامی ہند ضلع بیدر کے زیراہتمام ضلع بیدر میں آٹھ مقامات بسواکلیان، بھالکی، بگدل، ہمناآباد، چٹگوپہ, اوراد ,  بیدر اور موضع مٹھالا میں موجودہ حالات میں مسلم  خواتین کا مقام اور ذمےداریاں کے عنوان پر  عظیم الشان اجتماع منعقد ہوگا۔ 13/جنوری بروزہفتہ بسواکلیان، اور موضع  مٹھالا,  14/جنوری بروزاتواربھالکی، 15/جنوری بروزپیر بگدل، 16/جنوری بروز منگل ہمناآباد،  اور چیٹگوپہ, 17/جنوری بروزچہارشنبہ اوراد(بی) اور 18/جنوری بروزجمعرات کو بیدر میں صرف خواتین کے لئے اجتماعات منعقد کئے جائینگے۔ جن میں محترمہ شہناز بتول صاحبہ رکن شوریٰ جماعت اسلامی ہند حلقہ کرناٹک، محترمہ کوثرفاطمہ ناظمہ شعبہءخواتین، ضلع گلبرگہ,محترمہ توحیدہ سندھے ناظمہ شعبہ ٗخواتین ضلع بیدر، محترمہ تشکیلہ خانم صاحبہ، ریاستی سیکرٹری شعبہ خواتین جماعت اسلامی ہند حلقہ کرناٹک حصہ لیں گی۔ اس کے علاوہ  مقامی طور پر شعبہ خواتین جماعت اسلامی ہند کے ذمےدار بھی خطاب فرمائینگے ۔ iملت کی ماؤں، بہنوں اور بیٹیوں، سے خواہش کی جاتی ہے کہ اپنے اپنے مقامات پر وقت اور تاریخ کے مطابق ان عظیم الشان اجتماعات میں شرکت کرتے ہوئے استفادہ کریں۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

error: Content is protected !!