قومی کونسل برائے فروغ اردو زبان ایک سالہ اُردو ڈپلومہ کورس برائے سال 2024-25کے لئے کرناٹک اردو اکادمی، بنگلور میں داخلے جاری

0
Post Ad

قومی کونسل برائے فروغ اردو زبان، نئی دہلّی کے اشتراک سے چلائے جانے والے ایک سالہ اردو ڈپلومہ کورس کے لئے کرناٹک اردو اکادمی،بنگلور ومیں داخلے برائے سال 2024-25 جاری ہیں۔ فیس مع داخلہ پورے سال کے لئے صرف 200/- روپئے ہیں۔ داخلے کے لئے عمر اور جنس کی کوئی قید نہیں۔ انگریزی اور ہندی ذریعہ تعلیم کا انتظام ہے۔ تدریس کے لئے بہترین اساتذہ مامور ہیں۔ داخلہ کی آخری تاریخ 28 فروری 2024 ہے۔ بر سر روزگار اصحاب بھی اس میں داخلہ لے سکتے ہیں۔ کورس کی تکمیل کے بعد انہیں ڈپلومہ سرٹیفیکٹ دیا جائے گا۔ خواہش مند دو۲ عددپاسپورٹ سائز فوٹو کے ساتھ کرناٹک اردو اکادمی، کے۔ یم۔ ڈی۔ سی بھون، شیشادری پورم، بنگلورو560020 – ۔ صبح 11 بجے سے شام 5 بجے کے درمیان فیس جمع کر کے داخلہ حاصل کر سکتے ہیں۔ مزید تفصیلات کے لئے اکادمی کے فون نمبر – 29633111 – 080 رابطہ کیا جاسکتا ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

error: Content is protected !!