عام آدمی پارٹی نے بیدر جنوب سے نسیم الدین پٹیل کو اپناامیدوارنامزد کیا

0
Post Ad

بیدر۔ 21/مارچ (محمدیوسف رحیم بیدری) کل پیر کوعام آدمی پارٹی نے اپنی پارٹی کی جانب سے ریاست کرناٹک میں اسمبلی انتخابات لڑنے والے 80امیدواروں کے نام کا اعلان کیاہے۔ بیدر ضلع کے 6اسمبلی حلقوں میں سے تقریباً تمام حلقوں پر بھی اپنے امیدواروں کے نام کااعلان کردیاہے۔ ان سب نام میں اہم نام جناب محمدنسیم الدین پٹیل سابق صدرضلع پنچایت بیدر کاہے۔ انہیں بیدر اسمبلی حلقہ جنوب سے عام آدمی پارٹی کا امیدوار بنایاگیاہے۔ جناب محمد نسیم الدین پٹیل اس سے قبل بہوجن سماج پارٹی سے ایک دفعہ، جنتادل (یس) سے دودفعہ انتخابات لڑچکے ہیں۔ لیکن انھیں کامیابی نہیں ملی۔ہرمرتبہ وہ دوسرے مقام پر رہے ہیں۔ اب چوتھی مرتبہ وہ عام آدمی پارٹی سے انتخاب لڑنے جارہے ہیں۔سوائے بنڈپاقاسم پور(جنتادل یس) کے بی جے پی،اور کانگریس پارٹی کے امیدواروں کااعلان ابھی نہیں ہواہے۔ بی جے پی سے ڈاکٹر شیلندر بیلداڑے امیدوار ہوسکتے ہیں جو گزشتہ مرتبہ اسی حلقہ سے دوسرے مقام پر تھے۔کانگریس پارٹی سے سابق رکن اسمبلی اشوک کھینی اورچندراسنگھ کانام لیاجارہاہے۔ دونوں میں سے ایک نام فائنل ہوناممکن ہے۔ جھکاؤ اشوک کھینی کی جانب ہے۔ پچھلے میں بھی چندراسنگھ کوٹکٹ نہیں دیاگیاتھا۔ اب کی بار وہ آزاد امیدوار کی حیثیت سے مقابلہ کرسکتے ہیں۔ جس کازائد امکان اسلئے ہے کہ بسواکلیان سے ان کے برادرنسبتی سابق ایم ایل سی وجے سنگھ ٹکٹ کے دعویدار ہیں۔ ایک ہی ضلع سے بہنوئی اور برادرنسبتی دونوں کو ٹکٹ ملنا مشکل ہے۔ بہرحال رائے دہندگان اور انتخابی مبصرین کے لئے مطلع ابھی صاف نہیں ہے۔ اس لئے کہانہیں جاسکتاکہ کون جیت سکتاہے یا کس کی لہرانتخابی حلقہ میں چل رہی ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

error: Content is protected !!