بسوا کلیان کے الحرا جامعتہ الصالحات کا سالانہ جلسہ تقسیم اسناد و استقبال رمضان المبارک اجتماع برائے خواتین کا کامیاب پروگرام سے مقررین کا خطاب

0
Post Ad

بسوا کلیان: (نامہ نگار) بسوا کلیان میں ہیومن ویلفیئر ٹرسٹ کے تحت چلائے جانے والے الحرا جامعتہ الصالحات برائے طالبات کا 15 ویں سالانہ جلسہ تقسیم اسناد و اجتماع استقبال رمضان المبارک کے موقع پر 14 لڑکیوں کو تکمیل عالمہ کورس اور 21خواتین کو تکمیل تجوید قرآن کورس پر سند دی گئی پروگرام کا آغاز الحراجامعتہ الصالحات کی عالیہ گروپ طالبات نے قرآن کی تلاوت کرتے ہوئے کیئے۔ نعت شریف یاسمین بیگم طالبہ اور حمد عالمہ اول کی طالبات نے ادا کیے اور افتتاحی کلمات محترمہ رخسانہ تحسین صاحبہ معاون ناظمہ شعبہ خواتین جماعت اسلامی ہند بسوا کلیان نے مدرسہ کا تعارف پیش کرتے ہوۓ لڑکیوں کی دینی تعلیم کی اہمیت پر خواتین کو توجہ دلائی اس موقع پر مہمان خصوصی کی حیثیت سے محترمہ توحیدہ شندے صاحبہ ضلعی ذمیدار شعبہ خواتین جماعتِ اسلامی ہند ضلع بیدر اور مقامی مہمان خواتین ڈاکٹر طوبیٰ تحسین صاحبہ، محترمہ قمر النساء صاحبہ، محترمہ عرشیہ انجم صاحبہ، محترمہ فہیم النساء صاحبہ اور دیگر سماجی خواتین کے علاوہ طالبات اور عالمات کے والدین و سرپرست خواتین نے پررونق تقریب میں شرکت فرمائی محترمہ اُمت العزیز کوکب صاحبہ ناظمہ شعبہ خواتین جماعت اسلامی ہند بسوا کلیان نے رمضان المبارک کے ماہ میں شہر بسوا کلیان میں جماعت اسلامی کی طرف سے کیئے جانے والے کاموں 40مقامات پرسماعت قرآن اور،دعوت افطار کے پروگرام ہونگے،اور دار السّلام فنکشن ہال بسوا کلیان میں جلسہ تقسیم اسناد برائے طالبات و خواتین اور اجتماع استقبال رمضان المبارک سے مولانا محمد یوسف كني صاحب نے صدارتی تقریر کرتے ہوئے طالبات کو جنہوں نیالحراجامعہ مدرسہ میں اپنی مسلسل چار سال تعلیم حاصل کرتے ہوئے عالمات کی سند لے رہے ہیں اور اُن خواتین صاحبہ کو قرآن مجید کی تکمیل تجوید کورس کے ذریعہ قرآن کلام پاک کو صحیح پڑھنے کو سکھا ہے مبارکباد پیش کی مولانا محترم نے مزید استقبالِ رمضان المبارک کے عنوان پر خطاب کرتےہوئے کہا کہ زندگی میں کرنے کے کام کو لیکر چند ایک باتوں کی طرف توجہ دلائی،اپنی مقصد زِندگی کے لئے مستقبل کی منصوبہ بندی کریں, جھوٹ و خیانت, سے پاک ہوکر عملی میدان میں آگے بڑھیں اورزندگی میں دنیا سے محبت کم کریں اورایک دوسرے کی مدد کریں خدمتِ خلق کے جذبہ کو ابھاریں اور مزید کہاکہ،اگر ہم کامیاب ہونا چاہتے ہیں توقرآن مجید سے اپنے تعلق کو مظبوط کریں اور اپنا خود کا محاسبہ سختی سے لیتے ہوئے اپنے اندر پائی جانے والی خرابیوں کو لکھکر یاد کریں اوررمضان المبارک کی آمد سے قبل نکال دیں اور خود کی تربیت بھی کرلیں اور گھر کی بھی اصلاح کی طرف توجہ مرکوز کریں، مزید کہا کہ مُلک کی ترقی اور سماج کی سدھار کے لیۓ ہم سب کو کام کرنے کی ضرورت ہے اس موقع پر مولانا اظہار الحق صاحب پرنسپل صاحب نے مدرسہ کا تعارف پیش کیا، محترم امیر مقامی حافظ اسلم جناب صاحب،محمد نعیم الدین صاحب ناظم جامعہ کے علاوہ ہیومن ویلفیئر ٹرسٹ کے ممبر حضرات بھی موجود تھے ۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

error: Content is protected !!