آہ! اقبال احمدمدتوں رویا کریں گے جام و پیمانہ تجھے

0
Post Ad

بیدر۔ 11/ مارچ (نامہ نگار) روز نامہ ہمارا سماج کے سینئر کمپیوٹر آپریٹر اقبال احمد کے سانحہ ارتحال پر کلیان کرناٹک اردو جرنلسٹ اسوسی ایشن کے زیر اہتمام اسلامی لائبریری رٹکل پورہ بیدر میں 10مارچ کو شاعر، ادیب، سینئر صحافی جناب محمد یوسف رحیم میرؔ بیدری صدر KKUJAکے زیر صدارت تعزیتی اجلاس کا انعقاد عمل میں آیا۔ مفتی افسر علی نعیمی ندوی نے کہا کہ روزنامہ ہمارا سماج کے سینئر کمپوٹر آپریٹر جناب اقبال احمد کا سانحہ ارحال 7مارچ 2024ء کو ہوا۔ مرحوم کا آبائی وطن جھارکھنڈ تھا۔ بغرض تلاش معاش طویل عرصہ سے دہلی میں اپنے اہل و عیال کے ساتھ مقیم تھے۔ روزنامہ ہمارا سماج میں اپنی خدمات دے رہے تھے۔مرحوم کے وارثین میں ایک بیوی، چار اولاد ہیں۔ سب سے بڑی بیٹی کی عمر تقریباً 20سال، ایک بیٹے کی عمر 16سال، دوسرے کی عمر 12سال اور سب سے چھوٹی بیٹی کی عمر 2سال ہے۔ مرحوم کی تدفین ان کے آبائی وطن جھاڑ کھنڈ میں ہوئی۔ مرحوم بڑے نیک طبیعت، ملنسار، خوش مزاج اور مخلص و خیر خواہ تھے۔اللہ تعالیٰ مرحوم کی مغفرت فرمائے، جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے، ان کے قبر کو جنت کا باغ بنا دے۔ مرحوم کی تمام خدمات کو شرف ِ قبولیت عطا فرمائے، سیئات اور لغزشوں کو در گزر فرمائے۔اس موقع پر محمدعمران ایڈوکیٹ، عبد القدیر لشکری، امجد حسین، سراج الحسن شادمان، محمد سلطان و دیگر موجود تھے۔ تمام شرکاء نے مرحوم کے حق میں دعائے مغفرت کی۔ مزید تفصیلات و تعزیت کے لیے اس نمبر +91 84484 27660 پر رابطہ کر سکتے ہیں۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

error: Content is protected !!