بسواکلیان میں دھنراج تالمپلی کی طرف سے رمضان المبارک کے نظام الاوقات کی تقسیم اور مبارک باد

0
Post Ad

بسواکلیان۔ 11/مارچ (نامہ نگار ) رمضان المبارک کی آمد کے موقع پر بسواکلیان کے تعلیمی، سیاسی، وسماجی رہنما مسٹر دھن راج تالمپلی نے رمضان المبارک کے نظام الاوقات کے کارڈتقسیم کیے  بسوا کلیان کی سرزمین سوفی, سنتوں, مذہبی رہنماؤں کی کرم بھومی رہی ہے رمضان المبارک کے موقع پر بھائی چارے کے ماحول کو بہتربنائے رکھنے، ایک دوسرے مذہب کی قربت کو بڑھانے کے لئے ملاقات کرتے ہوئے انھوں نے نظام الاوقات کارڈ تقسیم کئے۔ بسویشور کی تعلیما ت بھی اسی طرح کی ہیں۔ آپس میں ایک دوسرے سے نفرت کو ختم کرکے بھائی چارہ کوپیداکرنا ہے۔  بسواکلیان کی سرزمین میں بھائی چارہ اور محبت کاماحول نظر آتاہے۔ دھن راج تالمپلی سماجی اور سیاسی میدان کے علاوہ اپنازیادہ تروقت تعلیم کیلئے بھی  دیتے ہیں۔ انھوں نے سبھی مسلمانوں کو رمضان کی مبارک باد پیش کی ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

error: Content is protected !!