اردو صحافی محمدامین نواز کے رکن کرناٹک اردو اکادمی بنائے جانے پر کلیان کرناٹک اردو جرنلسٹ اسوسی ایشن (رجسٹرڈ) بیدر، ادارہ ء ادبِ اسلامی ہندکرناٹک اور عالمی اردوساہتیہ پریشد کی جانب سے مسرت کااظہار

0
Post Ad

بیدر۔ 11/مارچ (محمدیوسف رحیم بیدری) آج 11/مارچ کو ایک سرکیولر کے ذریعہ حکومت کرناٹک کے محکمہ اقلیتی بہبود نے کرناٹک اردو اکادمی کے چیرمین اور 10/اراکین کااعلان کردیاہے۔ مولانامحمد علی قاضی (ہبلی) چیرمین نامزد کئے گئے ہیں۔ دیگر 10/اراکین میں (۱) محمداعظم شاہد بنگلورو، (۲) ظفرمحی الدین بنگلورو(۳) ڈاکٹر شائستہ یوسف بنگلورو،(۴) منیراحمد جامی بنگلورو(۵)محمد شاہد قاضی زی ٹی وی ہبلی دھارواڑ (۶)اختر سیدہ خانم بنگلورو(۷)عبدالعظیم تنویر کونیگل، ٹمکور(۸)جناب عابد اسلم بنگلورو(۹)محمد امین الدین نواز بیدر (۰۱)ڈاکٹر داؤد محسن داونگیرے کے نام شامل ہیں۔ان تازہ ترین نامزدگیوں کے پیش نظر بیدر کے اردوصحافی جناب محمد امین نواز کے ساتھ ایک نشست کلیان کرناٹک اردو جرنلسٹ اسوسی ایشن (رجسٹرڈ) بیدر،کے دفترموقوعہ ایم آرپلاز ا، تعلیم صدیق شاہ بیدر میں منعقد ہوئی۔ جہاں اسوسی ایشن کے علاوہ ادارہ ء ادبِ اسلامی ہند کرناٹک کے نائب صدر محمدیوسف رحیم بیدری اور عالمی اردو ساہتیہ پریشد کے صدر جناب حیدرعلی شاکر، کلیان کرناٹک اردو جرنلسٹ اسوسی ایشن بیدر کے خازن جناب محمد امجد حسین، اراکین محمد سراج الحسن شادمان، محمد سلطان اورجناب محمد ابرارالدین کی موجودگی میں محمد امین نواز کی شالپوشی اور گلپوشی کے ذریعہ تہنیت پیش کی گئی۔ اور اپنی مسرت کااظہارکرتے ہوئے شیرینی کی تقسیم عمل میں آئی۔جناب محمد یوسف رحیم بیدری سابق رکن کرناٹک اردو اکادمی نے اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہاکہ کرناٹک اردواکادمی کی تشکیل عرصہ بعد ہوئی ہے۔ بی جے پی حکومت کے دور میں اکادمی بن نہیں سکی۔ اور کانگریس حکومت میں بھی 10ماہ بعد اکادمی کی تشکیل ہوئی ہے۔موجودہ حکومت نے بہرحال اکادمی کی تشکیل کااعلان کرکے اہل اردو اور خصوصاً کرناٹک کے شعراء اور ادیبوں کے مطالبہ کو پوراکیاہے۔ موصوف نے محمد امین الدین نواز کے رکن بنائے جانے پر مسرت کااظہار کرتے ہوئے توقع کااظہار کیاکہ وہ بید رمیں سیمینار، سمپوزیم، کتابوں کی اشاعت، شعراء اور ادباء کووظائف اور دیگر امور پرتوجہ دیتے ہوئے اکادمی سے زیادہ سے زیادہ مالیہ فراہم کریں گے۔ جناب شاروق حسن قادری نیوزایڈیٹر ادبی عکاس بیدر نے اپنے خطاب میں کہاکہ اردو سے متعلق بہت سے کام انجام دینے کے لئے میرے استاد امین نواز کوشش کریں گے، میں ان سے پرامید ہوں۔ جناب حیدرعلی شاکرصدر عالمی اردو ساہتیہ پریشد بیدر نے امین نواز کو مبارک باد پیش کی اور کہاکہ ہمیں توقع ہے کہ بہت سارے کام بید رمیں ہوں گے۔ کئی کام یہاں ادھورے پڑے ہیں۔ حکومتی امداد کے منتظر ہیں۔جناب محمد امین نوازنونامزد رکن کرناٹک اردو اکادمی نے اس موقع پرخطاب کرتے ہوئے کہاکہ میں تمام کاشکرگذار ہوں کہ میری شالپوشی اور گلپوشی کے ذریعہ تہنیت پیش کی گئی۔ میں کوشش کروں گاکہ بیدر میں پہلے جوکام ہوئے ہیں اس سے بہتر کام کئے جائیں گے۔ جناب امجد حسین خازن نے بھی بات کی۔ جناب محمد فراست عرف عمران خان سکریڑی کلیان کرناٹک اردو جرنلسٹ اسوسی ایشن بیدر نے آخر میں شکریہ اداکیا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

error: Content is protected !!