انجنیرنگ کی تعلیم کے لئے اردو زبان کو امسال ہی شامل کرنے کے لئے حکومت ہند سے آ ئیٹا کا مطالبہ۔

میڈیا سکریٹری آ ئیٹا،نئی دہلی

0
Post Ad

قابل احترام وزیر تعلیم
حکومت ہند
جناب۔نشانک پوکھریال صاحب۔

انجنیرنگ کی تعلیم کے لئے امسال ہی سے اردو زبان کو شامل کئےجانے کی گزارش۔

ٹائمس آ ف انڈیا نیوز پورٹل کے ذریعہ یہ خبرملی کہ آ ل انڈیا کونسل فار ٹیکنیکل ایجوکیشن نے رواں تعلیمی سال کے انجیرنگ کورسس کو آ ٹھ علاقائی زبانوں میں چلانے کا فیصلہ لیا ہے ۔اور ملک کے تمام کالجس کو اس پر عمل کرتے ہوئے داخلہ کی کارروائی کو شروع کرنے کا حکم دیا ہے۔
ا AICTE کا یہ فیصلہ یقیناًقابل ستائش ہے۔اس سے طلباء کو ان کے اپنے مادری زبان میں اعلیٰ تعلیم کا حصول ممکن ہو سکے گا۔ گوکہ خبر میں اس بات کا تیقن دلایا گیا ہے کہ آ نے والے دنوں مزید 11 زبانوں میں اس کو جاری کیا جائیگا ۔
مگر سوال یہ ہے کہ اردو زبان کو امسال کے زمرہ میں کیوں شامل نہیں کیا گیا؟
جن زبانوں میں کورس کو چلانے کا اعلان کیا گیا ہے۔ان میں چند تو ایسی ہیں جن کی تعداد اردو زبان بولنے اور تعلیم حاصل کرنے والوں سے بھی کم ہے۔
اس سے اردو زبان کے طلباء کے ساتھ ناانصافی ہوگی اور ایک بڑی تعداد اس سے محروم ہوگی۔جب تک اردو زبان میں کورس چلانے کا اعلان ہو طلباء کی ایک کھیپ فارغ ہوچکی ہوگی۔
لہذا آل انڈیا آئیڈیل ٹیچرس ایسوسیشن اس بات کا مطالبہ کرتی ہے ۔ امسال ہی سے اردو زبان کو داخلہ کے عمل میں شامل کرتے ہوئے اردو میڈیم کے طلباء کو موقع دیا جائے۔تاکہ یہ طلباء اعلیٰ تعلیم سے محروم نہ ہونے پائے۔
امید کہ وزیر محترم طلباء کے اعلیٰ تعلیم کی اہمیت کہ پیش نظر اس پر سنجیدگی سے غور کرتے ہوئے فی الفور اردو زبان کو شامل کرنے کا فیصلہ صادر فرمائیں گے۔
اس پر آئیٹا وزیر محترم اور حکومت ہند کی مشکور رہیگی۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

error: Content is protected !!