مفت لائٹ وہیکل ڈرائیونگ ٹریننگ کے لیے نوجوانوں سے درخواستیں مطلوب 20تا45سالہ افراد کے لئے کھانا اور رہائش کے ساتھ تربیت مفت رہے گی

0
Post Ad

بیدر۔14/ مارچ (محمدیوسف رحیم بیدری): کینرا بینک دیش پانڈے آرسیٹ ڈانڈیلی اور ٹاٹا موٹرس دھارواڑ کے مشترکہ تعاون سے 20 سے 45 سال کے نوجوانوں کے لیے 30 دن کی مفت لائٹ وہیکل ڈرائیونگ کی تربیت دی جارہی ہے۔ خواہشمند اپنانام، تاریخ پیدائش، مکمل ڈاک کا پتہ، موبائل نمبر درج کر کے تربیت کی ضرورت،اور کیاکام کرتے ہیں وغیرہ، تفصیلات لکھ کر10/اپریل کے اندرون کینرا بینک دیشپانڈے آر سی ٹی، ایکسٹینشن سینٹر حسن ماڑ، ڈانڈیلی-581325 اور واٹس ایپ نمبر9632149217، 9449782 اور لینڈ لائن 08482-298547 پر درخواست جمع کرائی جا سکتی ہے۔ یہ بات کینرابینک دیشپانڈے آرسیٹ ڈانڈیلی نے ایک پریس ریلیز میں کہی ہے۔ اور بتایاہے کہ کیٹرنگ اور رہائش کے ساتھ تربیت مکمل طور پر مفت ہوگی۔اس بات کی اطلاع سرکاری ذرائع نے دی ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

error: Content is protected !!