آج 9.80لاکھ کا 70 کیلوگرام زائد گانجہ ضبط، دوٹووہیلرپرقبضہ، 3ملزمین فرار

0
Post Ad

بیدر۔ 14/مارچ (محمدیوسف رحیم بیدری) آج 14/مارچ کو 11بجے دن وڈگاؤں جمگی راستے پر چکلی (جے) کراس کے قریب دوٹووہیلر پر گانجہ کی اسمگلنگ ہورہی تھی۔ جس کی اطلاع ملتے ہی متعلقہ پولیس نے دھاواڈالا۔ اور 70.11کیلوگرام گانجہ(اندازاً قیمت 9.80لاکھ روپئے) دوٹووہیلر جن کی قیمت کاتخمینہ 73ہزار لگایاگیاہے کو ضبط کرلیاگیا۔ جب کہ تین ملزمین فرار ہوگئے۔ اس تعلق سے سنت پور پولیس اسٹیشن میں این ڈی پی ایس قواعد کے تحت کیس داخل کیاگیاہے جس کانمبر 21/2023دفعہ 20(بی) (سی)ہے۔ ایس پی بیدر جناب چن بسونا ایس ایل نے متعلقہ افسران اور اسٹاف کے اس کام پر اپنی مسرت کااظہارکرتے ہوئے انعام سے نوازا۔اور یہ بات ایک پریس کانفرنس میں بتائی۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

error: Content is protected !!