جیلوں میں بند بے گناہ مہرو سین کی رہائی کا انتظام کریں

0
Post Ad

گلبرگہ (ای میل) وقف مشاورتی کمیٹی کے نائب چیئرمین حیدر علی باغبان نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ رمضان کا پہلا عشرہ رحمت دوسرا عشرہ مغفرت تیسرا عشرہ جہنم سے نجات کا ہے ساتھ ہی ساتھ رمضان المبارک میں آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی زندگی میں دو عظیم واقعات رونما ہوئے ہیں وہ ہے جنگ بدر اور فتح مکہ اللہ تبارک و تعالی کی یہ سنت رہی ہے کہ ہمیشہ ظالموں کے مقابلے میں مظلوموں کی مدد کرتے ہیں جس کا مظاہرہ دنیا دیکھ چکی ہے جنگ بدر اور فتح مکہ کی صورت میں ایسے حالات میں ہم اپنی حکمت عملی کے تحت ہم اپنی زکوۃ کو دیگر مددات کے علاوہ بھی خصوصی جو مد ہے غلاموں کو چھڑانے کا آج غلام تو نہیں ہے مگرآج بہت سارے بے گناہ جو جیلوں میں بند ان کی رہائی کا بندوبست کریں ہمارا دستور بھی اس کی اجازت دیتا ہے کہ ہم ان بے گناہ بے گناہ مظلومین اور محروسین کی رہائی کے انتظامات کریں اپنی زکوۃ کے مد کے ذریعے۔ اجتماعی تاریخی واقعات کا ہم مطالعہ کریں اور ہم ان واقعات کو سامنے رکھ کر رمضان کا پیغام دیں اور اپنے حوصلے کو بلند رکھیں اور اپنی زکوۃ کا صحیح استعمال کریں۔ اگر ایسا ہم کرتے ہیں تو غلاموں کو رہائی کے جو احکام ہیں وہ اس عمل کو کچھ حد تک پورا کرنے میں کامیاب ہو سکتے ہیں اس لیے ہمیں چاہیے کہ زکوۃ کی ایک مد میں سے جیل میں بند مہرسین اور رہائی کرنے کے لیے خرچ کریں۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ دور میں جو چیلنجزس ہے ان سے گھبرانے کی ضرورت نہیں ہے کیونکہ ظالموں کے مقابلے میں اللہ نے ہے گناہ مظلوموں کی ہمیشہ مدد کی ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

error: Content is protected !!