جماعتِ اسلامی ہند بسوا کلیان کے رمضان المبارک میں دعوت،خدمت خلق،فلاحی سرگرمیاں

0
Post Ad

بسوا کلیان:( نامہ نگار ) ماہ رمضان المبارک کے موقع پر جماعت اسلامی ہند بسوا کلیان کی جانب سے دن رات مختلف قسم کی دعوتی، فلاحی وتربیتی سرگرمیاں بہت ہی کامیابی کے ساتھ ہورہے ہیں بسوا کلیان میں رات 11.00بجے سے سحر کی تیاری کا آغاز ہوتا ہے روزانہ تقریبا 50کلو کھانا پکانے, اور 260 مستحقِ افراد کے رہائش گھروں تک پہنچانے کا نظم کیا جاتا ہے۔شہر کے مختلف 40 مقامات پر خواتین کی جانب سے سماعت قرآن مع ترجمہ پابندی سے ہورہاہے،سماعت قران کے اختتام پر 17 رمضان المبارک کو جلسہ یوم القرآن رکھا گیا ہے،دیہاتوں میں روزآنہ 2، 3، يا 4 مقامات پردعوت افطار، مندروں، مٹوں، اسکول کے احاطہ،مساجد میں ہورہے ہیں جہاں وطنی بھائیوں، بہنوں اور بچوں کے ساتھ ملت کے افراد بھی شرکت کررہے ہیں اور شہر کی مسجدوں میں مسجد درشن پروگرام بھی کیے جارہے ہیں تجارت پیشہ اور ملازمین، وطنی بھائی شرکت کر رہے ہیں اس کے علاوہ بسوا کلیان کی مُختلف مساجد میں روزآنہ تراویح نماز میں قرآن مجید کا خلاصۃ پڑھنے کا نظم کیا گیا ہے اور برادران ملت میں تعلیم سب کے لئے مقصد کے تحت تعلیمی اداروں اور تنظیموں کے ذمےدار حضرات سے مُلاقات کرتے ہوئے پروگرام کیئے جارہے ہیں مزید آخری عشرہ ایام میں (2000خاندانوں) غرباء و مساکین میں فطرہ کٹس بھی تقسیم کیئے جائیں گے انشاء اللہ اس موقع پر محترم اسلم جناب،امیر مقامی جماعت اسلامی ہند بسوا کلیان نے آپ سے درخواست کی ہے کہ اپنی اپنی صلاحتیوں, وقت اور مال کے ساتھ دعوت اور خدمات کے کاموں میں جماعت اسلامی ہند کا ساتھ دیجئے ،اللہ تعالیٰ ہمارا حامی و ناصر ہے شہر کے علاوہ اطراف و اکناف کے علاقوں میں بھی بھائی چارے کا ماحول ہے برادران ملت سے درخواست کی جاتی ہے کہ اللہ تعالیٰ کے احکامات کی پابندی کرتے ہوئے، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے سنت خدمت خلق اوردعوت کے کام کو کریں۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

error: Content is protected !!