ایک مسجد ایسی بھی

• عزیز اللّٰہ سرمست

0
Post Ad

• عزیز اللّٰہ سرمست
کل شام بنگلور سے کرناٹک ایکسپریس کے ذریعہ گلبرگہ واپسی سے قبل کنٹونمنٹ ریلوئے اسٹیشن سے نزد عید گاہ قدس کی مسجد قباء میں نماز مغرب ادا کرنے کا موقع ملا یہ بڑی ہی وسیع وعریض نہایت شاندار اور انتہائی شاندار مسجد ہے مسجد کے احاطہ میں ٹووہیلر فور وہیلر گاڑیوں کی پارکنگ بیاگس ضروری سامان جوتے چپل رکھنے کا نظم و ضبط اتنا شاندار ہے کہ شائد ہی کسی مسجد اور درگاہ میں ایسا نظم و ضبط دیکھنے کو ملے مسجد کے اندر کا ماحول بڑا ہی پرکیف روح پرور اور نورانی و روحانی تھا وضو خانے طہارت خانے کا ماحول انتہائی پاک و صاف تھا مسجد کے صحن کی صفائی خوبصورت فوارہ درختوں کی وجہ سے تازگی بخش مناظر اور سکون واطمینان کا ماحول تھا مساجد اور مدارس درگاہوں کے انتظامات کیسے ہونے چاہیئے اس مسجد میں آکر دیکھنا چاہیئے یہ مسجد بہترین حسن انتظام کی منھ بولتی تصویر ہے اس مسجد میں داخل ہوتے ہی ایسا محسوس ہوگا کہ ہم کسی بیرون ملک کی مسجد میں ہیں

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

error: Content is protected !!