ضلع نگران کاروزیر پربھوچوہان اپنے حلقہ کے عوام کی مدد کریں

0
Post Ad

بیدر۔ 11جولائی (محمدیوسف رحیم بیدری) ضلع نگران کاروزیر پربھوچوہان کے اسمبلی حلقہ اوراد(بی) کے دیہات چٹنلی کے لوگ نالے پر پل ہونے کے سبب بڑی مشکلوں سے نالہ پارکررہے ہیں۔ اس کے لئے وہ اپنی جان جوکھم میں ڈالنے پر مجبور ہیں۔ وزیر افزائش مویشیاں پربھوچوہان آیا اس طرف توجہ دیں گے؟یہ سوال اہم ہے۔ تفصیلات کے بموجب آج ایک ایسی تصویر سامنے آئی ہے جس میں بتایاجارہاہے کہ اوراد(بی) تعلقہ کے قرب میں واقع چٹنلی موضع کے لوگ بھاری بارش ہونے کی وجہ سے اپنے گاؤں واپس جانے کے لئے اپنی جان جوکھم میں ڈ ال کر نالہ پارکرنے پر مجبور ہیں۔ وہ ایک دوسرے کاہاتھ پکڑے ہوئے نالہ پارکررہے ہیں۔ اگر پانی کی ایک اور تیز لہر آئے اور ایک دوسرے کے ہاتھ چھوٹ جائیں گے تو
کئی افراد نالے میں بہہ سکتے ہیں۔ یہاں نالہ پارکرنے کے لئے پل بھی نہیں بنایاگیاہے۔ جبکہ پل بنانے کامطالبہ کئی دفعہ پربھوچوہان سے کئے جانے کی بات بتائی جارہی ہے۔ جس کاکوئی اثر نہیں ہوا۔ اب دیکھنایہ ہے کہ اس خبر کے وائرل ہونے کے بعد بھی وزیر پربھوچوہان اپنے حلقہ کے لوگوں کی جان بچانے اٹھ کھڑے ہوتے ہیں یا ایسے ہی معاملہ چلتارہے گا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

error: Content is protected !!