سماجی فاصلہ کے بغیر ایم ایل اے بنڈپاقاسم پور کا محکمہ جاتی اجلاس

0
Post Ad

بیدر۔ 19مئی (محمدیوسف رحیم بیدری) رکن اسمبلی بیدر (جنوب) جناب بنڈپاقاسم پور نے آج 19مئی کو کوویڈ۔19بیداری سے متعلق مختلف سرکاری محکمہ جات کا ایک اجلاس منااکھیلی کے مسافربنگلہ(آئی بی) میں طلب کیا۔اور اس موقع پر منااکھیلی اسپتال کادورہ بھی کیا۔ ذرائع کے بموجب اس اجلاس میں محکمہ صحت، محکمہ پولیس اورگرام پنچایت سمیت دیگر محکمہ جات کے افسران شریک رہے۔کوویڈ۔19پرقابوپانے کے لئے سرکاری افسران کاجوا اجلاس ہوا، اس اجلاس میں سماجی فاصلہ (Social Distancing) کاخیال مبینہ طورپر نہیں رکھاگیا۔افسران آزو بازو کرسیوں پر کندھے کے قریب کندھا لگا کر بیٹھے رہے۔ اسی طرح کھڑے ہوکر رکن اسمبلی بنڈپاقاسم پور کافرمان سننے والوں کی بھی بڑی تعداد تھی۔ اجلاس کی جو تصاویرسامنے آئی ہیں وہ یہی کچھ کہانی سناتی ہیں۔ سوال یہ ہے کہ محکمہ جاتی اجلاس کو الیکشن Campaign کی طرح پرہجوم بناکر رکن اسمبلی بنڈپاقاسم پور کس طرح عوام میں کورونا بیداری پید اکریں گے؟دو لوگوں نے اپنانام نہ بتانے کی شرط پر کہاکہ اس طرح کے اجلاس سے تو کورونا مزید پھیلے گااور بیدرکے55فوت شدہ اساتذہ کی طرح بیدر کے افسران کی موت بھی واقع ہوسکتی ہے۔ ایک صاحب نے کہاکہ افسران کو بھی عقل ہونا چاہیے کہ انھیں اپنی ڈیوٹی کوویڈقواعد پر عمل کرتے ہوئے انجام دینا ہے۔ ہجوم سے بچنا ہے۔ اگر افسران کوویڈ قواعد نظر انداز کریں گے تو کورونا کا پھیلنا اور وہ خود کورونا سے متاثر ہونا لازمی ہے۔رکن اسمبلی بنڈپاقاسم پور کے اجلاس میں سماجی فاصلہ نہ رکھنے کے موضوع پر واٹس ایپ پر بحث بھی چل رہی ہے۔ اس بات کی اطلاع جناب عبدالقدیرلشکری نے دی ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

error: Content is protected !!