انتخابات اور شادیوں میں کم افراد کی شرکت کا قانون بناناوقت کی آواز ہے: جہانگیرایم ایڈوکیٹ

0
Post Ad

بیدر۔ 19مئی (محمدیوسف رحیم بیدری) کورونا وائرس کی جان لیواتباہ کاریوں کو دیکھتے ہوئے حکومت کرناٹک نے شادی کی تقریب کو 25تا50افراد تک محدود کردیاہے۔یہ ایک انتہائی ضروری اقدام تھا۔ اوراس کے مثبت نتائج بھی دیکھنے کومل رہے ہیں۔ حکومت کوچاہیے کہ شادی کی تقریب میں کم سے کم افرادکی شرکت کا باضابطہ قانون بنائے۔ یہ مطالبہ نوجوان قانون داں جناب جہانگیرایم ایڈوکیٹ نے کیاہے۔ آج انھوں نے ایک پریس نوٹ جاری کرکے کہاہے کہ ریاست کرناٹک میں 24مئی کو لاک ڈاؤن کھل جائے گااسی کے ساتھ لوگوں کی غالب تعداد اپنے اپنے کام پر جائے گی۔اسی طرح شادی اور دیگر تقاریب میں بھی بڑی تعداد میں لوگ شریک ہوں گے جبکہ بڑی تعداد میں شرکت سے کورونا کی پہلی لہر میں بڑانقصان پہنچاتھا۔ اسی کے پیش نظر ضرورت یہ محسوس کی جارہی ہے کہ حکومت ایساقانون
بنائے جس میں بڑی تقاریب کو چند افراد تک محدود کردیاجائے۔ چاہے وہ الیکشن کی تقریب ہویا شادی بیاہ کی تقریب۔ اور چھوٹی تقاریب سے کسی کو بھی مستثنیٰ نہ کیاجائے۔ ایم ایل اے ہو، ایم پی ہو، یا کوئی اور ہو، سب کے لئے ایک ہی قانون ہوناچاہیے۔یہ وقت کی آواز ہے۔آئندہ ہونے والے ضلع پنچایت اور تعلقہ پنچایت کے انتخابات میں بھی کم سے کم تعداد کی شرکت کاقانون حکومت جاری کرے۔جناب جہانگیر ایڈوکیٹ نے وزیراعلیٰ بی ایس یڈیور پا سے اپیل کی ہے کہ وہ اس طرف فوری توجہ دے کرکوکورونا جیسی ہلاکت خیز بیماری سے ریاست کرناٹک کی عوام کو ہلاک ہونے سے بچائیں۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

error: Content is protected !!