سرکاری اُردو اسکول يرنڈیتعلقہ بسوا کلیان میں یوم اُردو کا انعقاد

0
Post Ad

بسواکیان  :  سرکاری اُردو ہائیرپرائمری اسکول یرنڈی تعلقہ بسواکلیان میں 9 نومبر یوم اُردو کے موقع پر تقریب کا انعقاد عمل میں آیا۔ تقریب کا آغاز قرات کلام پاک سے ہوا۔ جماعت پنجم سے صوبہ فرحین نے اس موقع پر علامہ اقبال کی نظم پیش کی۔ محترمہ رئیس سلطانہ معاون معلمہ مدرسہ ہذا نے یوم اُردو سے متعلق تفصیلات بتائیں۔ جناب صلاح الدین صاحب بسواکلیان سے مہمان خصوصی کی حیثیے سے شریک رہے۔ جناب محمد امام الدین صاحب صدر معلم نے صدارتی خطاب کرتے ہوئے بتایا کہ 9 نومبر شاعرمشرق علامہ اقبال کی یوم پیدائش پر یوم اُردو منایا جاتا ہے۔ انہوں نے علامہ اقبال کی زندگی پر مختصر روشنی ڈالی۔ اظہار تشکر پر تقریب کا اختتام عمل میں آیا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

error: Content is protected !!