بیجاپور کے عبد الوہاب صاحب مرحوم ایک خیر خواہ انسان تھے۔

0
Post Ad
وجیاپور : عبد الکریم بڑگن, الکل کی اطلاع کے مطابق مولانا عبدالوہاب صاحب خطیب  کو مرحوم لکھتے ھوے دل کانپ اٹھتا ھے۔بڑے نیک صفت مخلص، دیندار ،بے باک مجاھد، معاملات کو سلجھانے والے، ھمدرد اور خیرخواہ انسان تھے۔1973 سے موصوف سے ملاقاتیں اور جماعتیں نشستون میں شرکت رہی ھیں۔ بیجاپور کی تاریخی جامع مسجد میں عرصے تک امامت وخطابت کے فرایض انجام دیتے رہے۔ جماعت اسلامی کے اولین وابستگان میں ان کا شمار ہوتا ھے۔ھفتہ واری اجتماعات میں پابندی سے شریک رہتے۔ رفقائے جماعت سے بڑے گہرے اورمحبتاںہ تعلقات رکھتے تھے۔مزاج میں سنجیدگی ومتانت پایی جاتی تھی۔ درس قرآن دیتے تو سیدھا دل میں اتر جاتا تھا۔غصہ وجنجھلاہٹ براے نام بھی نہیں تھا۔ میں نے کبھی انہیں مشتعل نہیں پایا۔ڈاکٹر ایم جے انعامدار، جناب محبوب عالم صاحب بڑگن ،محمود قاضی ،و مسلم مرحوم سے خاص مراسم تھے۔تحریکی فکر کے وہ خاموش شہنشاہ ٹھے۔ ضلع کے مختلف مقامات سے لوگ ملنے آتے اور اپنے مسائل حل کر لیتے۔شہر میں اس درجے کا کوئی عالم نہیں تھا۔ آپ نے ہمیشہ پاکیزہ زندگی گزار ی۔ ان کی زندگی کو قریب سے دیکھ کر میں اس نتیجہ پر پہنچا کہ وہ داعی الی اللہ اور وقت کے ولی تھے۔ اللہ مرحوم کی مغفرت فرمائے اور جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے۔ آمین ثم آمین
جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

error: Content is protected !!