شیخ خلیفہ بن زیدالنہیان کے غم میں بھارت کاقومی پرچم بسواکلیان میں نصف بلندی پر

0
Post Ad

بیدر۔14/مئی (محمدیوسف رحیم بیدری) بسواکلیان تعلقہ مستقر کے تعلقہ پنچایت دفتر میں آج 14/مئی کو قومی پرچم سرنگوں رہا۔تفصیلات کے بموجب متحدہ عرب امارات (UAE) کے صدر اور ابوظبی کے حکمران شیخ خلیفہ بن زیدالنہیان جمعہ کے دن انتقال کرگئے۔ صدرامارات 73برس کے تھے۔ ان کے انتقال پر وہاں 40روزہ سوگ کااعلان کیاگیاہے۔ اور اطلاع آئی ہے کہ یو اے ای کا قومی پرچم نصف بلندی پر لہرائے گا۔ صدر UAEکے انتقال پر ہندوستان جیسے دوست ملک نے بھی اپنے ہاں ایک روزہ (14/مئی کو) سوگ کا اعلان کیا۔ اس ضمن میں ہندوستان کا قومی پرچم نصف بلندی پر لہرانے کے احکامات جاری کردئے گئے تھے جس کے پیش نظر آج ہفتہ کو بسواکلیان کے تعلقہ پنچایت دفتر میں بھارت کا قومی پرچم نصف بلندی پر لہراتارہا۔اس بات کی اطلاع جناب محمد نعیم الدین چابکسوار نے دی ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

error: Content is protected !!