بسوا کلیان میں کُل ہند مشاعرہ بنام جشنِ بابا چودھری منظر بھوپالی، ماجد دیوبندی، شفیق عابدی، الطاف ضیاء، اسد بستوی،احمد علوی، انا دہلوی، رادھیکا متل وغیرہ کی شرکت

0
Post Ad

بیدر۔14/مئی (محمدیوسف رحیم بیدری) شہر کے کرسٹل گارڈن فنکشن ہال میں 16 مئی بروز پیر کو جشن بابا چودھری کے ضمن میں کل ہند مشاعرہ منعقد کیا جارہا ہے جس میں مقامی و دیگر مقامات سے تشریف لارہے شعراء کرام اپنا کلام پیش کرینگے۔ مظہر بھوپالی، ماجد دیوبندی، شفیق عابدی، الطاف ضیاء، اسد بستوی،احمد علوی، انا دہلوی، رادھیکا متل کے علاؤہ کئی مشہور شعراء اپناکلام پیش کریں گے۔ اس بات کی اطلاع پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے اعجاز احمد لاتورے ضیاء الدین، مظہر نواز بھائی نے دی اور عوام الناس سے اپیل کی کہ اس کل ہند مشاعرہ میں شرکت کرکے اس کو کامیاب بنائیں۔انھوں نے مزید بتایاکہ اس کل ہند مشاعرے میں کے پی سی سی کارگذارصدر شری ایشور کھنڈرے رکن اسمبلی بھالکی,راج شیکھر پاٹل رکن اسمبلی ہمنا آباد، رحیم خان رکن اسمبلی بیدر، اکبر بن تبر اداکار حیدرآباد،سابق وزیر پی جی آر سندھیا بنگلور، جناب عبید اللہ شریف صدر انجمن ترقی اردوہندکرناٹک بحیثیت مہمانا ن خصوصی شرکت کریں گے۔ اروند ارلی ایم ایل سی بیدر، وجئے سنگھ سابق ایم ایل سی بیدر، بھیم راؤ پاٹل ایم ایل سی، ملیکا ارجن ایس کھوباسابق رکن اسمبلی، شاہجہان بیگم تنویر صدر بلدیہ بسواکلیان، مالا بی نارائن راؤ کے علاؤہ دیگر سیاسی رہنما مہمان کی حیثیت سے تشریف لارہے ہیں۔ امیر الدّین چودھری کی سرپرستی میں مشاعرہ ہوگا۔ پریس کانفرنس میں واضح کیا گیا کہ مشاعرہ کے انتظامات اور نگرانی قریش ویلفیئر سوسائٹی اور کرناٹکا ٹکنو کریٹ ایسوسیشن کرینگے۔ اس موقع پر عبد الرزاق عرف بابا چودھری کے علاوہ یوسف ادھونی، جمیل ماموں، اکبر قریشی و دیگر موجود تھے۔اس بات کی اطلاع جناب محمد نعیم الدین چابکسوار نے دی ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

error: Content is protected !!