یوتھ کانگریس کمیٹی کے طرف سے کویڈ بیماری کو لیکر غریبوں میں اسولیشن کٹ کی مفت تقسیم کا اعلان

0
Post Ad

بسواکلیان:( نعیم الدین نامہ نگار) یوتھ کانگریس  بسوا کلیان نے راجیو  گاندھی پنچایت راج سنگھٹن کی جانب سے پریس کانفرنس منعقد کی گئی۔ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے آنند دیوپا یوتھ کانگریس لیڈر نے کہا کہ کورونا لاک ڈاؤن میں پریشان حال لوگوں کے لیے ریاستی حکومت نے بے کار پیکیج کا اعلان کیا ہے۔ گویا غریبوں کو بھیک دے رہے ہیں۔ انہوں نے مزید بتایا کہ ملک میں کورونا کی دوسری لہر سے ہورہی بربادی پر حکومت خاموش تماشائی بنی بیٹھی ہے۔ ریاستی حکومت پوری طرح سے ناکام ہوچکی ہے۔ عملی اقدام حکومت کی جانب سے کوئی نہیں کئے جا رہے محض بیانات سننے کو مل رہے ہیں۔

 حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ غریبوں زیادہ رقم دیکر سہولت فراہم کرے, اور گرام پنچایت علاقوں میں کام کررہے ملازمین کو بھر پور تعاون کرکے مدد کریں۔۔
 راجیو گاندھی پنچایت راج سنگھٹن کی جانب سے دیہاتوں میں ماسک، سینی ٹائرز، اور کورونا مثبت مریضوں میں دوائیں وغیرہ مفت تقسیم کئے جائینگے۔ ۔ اس موقع پر سندیپ بوئے، سعود بھوسگے، ارجن کنک، الیاس قریشی، منوہر مسے، ماجد پھولارے، خضر احمد اور دیگر پارٹی ورکرز موجود تھے ۔
جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

error: Content is protected !!