نیٹ کے نتائج۔والدین دیکھ بھال کر کالجس کاجائزہ لیں

0
Post Ad

بیدر۔ 2/نومبر(محمدیوسف رحیم بیدری) آ ل انڈیا نیٹ کے نتائج کل شب آچکے ہیں۔ اور اس کے ساتھ ہی اخبارات میں مختلف کالجس کی جانب سے اپنے اپنے کالج کے نتائج سوشیل میڈیا کے ذریعہ سے عوام الناس تک پہنچانے کی سعی کی جارہی ہے۔ جس میں طالب علم کانیٹ کااسکور، آل انڈیا رینک، اورکٹیگری رینک وغیرہ دکھایاجارہاہے۔ تین تین طرح کے آنکڑے کنفیوژن پید اکرنے کے لئے کافی ہیں۔ انڈین ایکسپریس کے پہلے صفحہ پر اشتہار دیاگیاہے۔ اس اشتہار میں نیٹ اسکور 635سے 575تک طلبہ کی تصاویر کے ساتھ دکھایاگیاہے اور کہاگیاہے کہ یہ ایک Outstanding Result ہے۔ جس میں 240میں سے 220طلبہ میڈیکل سیٹ حاصل کریں گے۔ دوسرے صفحہ پر 566 تا520 Neetکا اسکورلے چکے طلبہ کی تصاویر شامل ہیں۔اور صفحہ بلیک اینڈ وائٹ ہے۔ یہی اشتہار کنڑااخبار”وجے وانی“ میں بھی شائع ہواہے۔ کہنے کا یہی مطلب ہے کہ والدین دیکھ بھال کر ہی اپنے طلبہ کے مستقبل کوسنوارنے کے لئے کالجس کا انتخاب کریں۔ غلطی اشتہارپڑھنے میں والدین سے ہوسکتی ہے۔ ایسی غلطی نہ کریں جس کی سزا اپنے بچوں کوبھگتنی پڑے۔ درست پڑھیں، نقصان سے بچیں۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

error: Content is protected !!