کرناٹک راجیوتسو اکے موقع پر عوامی نمائندوں نے دی ترنگے کوسلامی

0
Post Ad

بیدر۔ یکم نومبر (محمدیوسف رحیم بیدری) آج یکم نومبر کو ریاست کرناٹک میں کرناٹک راجیوتسوامنایاگیا۔ بیدرمیں ضلع انتظامیہ نے پولیس پریڈ گراؤنڈ پر ہر سال کی طرح امسال بھی ایک تقریب کااہتمام کیاجس کی صدارت بید رکے رکن اسمبلی جناب رحیم خان نے کی جبکہ پرچم کشائی کافریضہ بیدرکے نگران کاروزیرمسٹر پربھوچوہان نے انجام دیا۔اس موقع پر ترنگے کو سلامی دیتے ہوئے عوامی نمائندے مرکزی وزیرجناب بھگونت کھوبا، جناب رحیم خان رکن اسمبلی، جناب پربھوچوہان ضلع نگران کاروزیر، سابق وزیر اور رکن اسمبلی بنڈپاقاسم پور، اراکین قانون سازکونسل مسٹررگھوناتھ ملکاپورے،مسٹر وجے سنگھ اورجناب اروندکمارارلی کے علاوہ کے ایس آئی آئی ڈی سی بی کے ریاستی چیرمین ڈاکٹر شیلندر بیلداڑے دیکھے جاسکتے ہیں۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

error: Content is protected !!