اپنی ذات کے اندرون سے متعلق ہمارانقطہئ نظر تبدیل ہو:انجینئر ایس۔امین الحسن نائب امیرجماعت اسلامی ہند

0
Post Ad

بیدر۔ یکم ڈسمبر۔(محمدیوسف رحیم بیدری) اپنی ذات کے اندرون اور بیرون سے متعلق ہمارا نقطہ ئ نظر بدلناچاہیے۔ ہم بیرون سے زیادہ اپنے اندرون پر توجہ دیں۔ قرآن پڑھیں، ماڈرن زمانہ میں قرآن کا نفاذ کس طرح ہو؟،اپنی شخصیت میں خامی تلاشنا اور اس کو نکال باہرکرنا، اپنی صلاحیتوں کوپروان چڑھانا، گھرمیں کس طرح رہاجائے؟یہ وہ اُمور ہیں جن پر توجہ دینے کی ضرورت ہے۔یہ باتیں جماعت اسلامی ہند کے نائب امیر انجینئر ایس امین الحسن نے کہیں۔وہ آج سید ابوالاعلیٰ مودودی رحمتہ اللہ علیہ ہال، موقوعہ نورخاں تعلیم بیدر میں جماعت اسلامی ہند کے ارکان، کارکنان، ایس آئی او، جی آئی او وغیرہ سے خصوصی خطاب کررہے تھے۔اس خطاب سے قبل مردوخواتین شرکاء کے مختلف سوالات کے نائب امیرجماعت ایس امین الحسن نے تشفی بخش جوابات دئے۔ بعدازاں کہاکہ ہم ذاتی اور گھریلو زندگی میں توازن رکھیں۔ ہمارے بچے ڈیجیٹل دنیا سے ہیں۔ اب ان کی سوچ، ان کی آزادی اور حریت باقی نہیں رہی۔اس پر کوئی اور حاوی ہے۔نائب امیر نے ایک اہم بات کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہاکہ ہمارے اندر جذباتیت بہت زیادہ ہے۔ ہم Rational بنیں پرسکون رہیں۔ خداسے تعلق، اس سے لولگانا، اس کے سامنے گڑگڑانا، توبہ کرنا، گریہ وزاری، سے آخرت کی کامیابی ممکن ہے۔ ہم جب دنیاسے جائیں تو پاک وصاف جائیں۔ سب کے ساتھ خوشی سے رہیں۔ زندگی اور جینے کافن سیکھیں۔ سلیقہ مندی، ہنرمندی، ادب، اورتہذیب ہمارے اندر ہو۔ جذباتیت سے بچیں۔ تقریب کے اختتام پر گرلز اسلامک آرگنائزیشن (جی آئی او) بیدرکی جانب سے انگریزی کیلی گرافی کاتحفہ پیش کیاگیا۔ شہ نشین پر محمد آصف الدین رکن شوریٰ جماعت اسلامی ہند کرناٹک، ناظم علاقہ مولانا نجم الدین عمری، ناظم ضلع برادرمحمداکرم علی، امیرمقامی جناب سید عبدالستار انجینئر، برادر محمد آصف صدر ایس آئی او بیدر اور دیگر موجودتھے۔ مردوخواتین کی بڑی تعداداس خصوصی اجتماع میں شریک رہی۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

error: Content is protected !!