حکومت کی جانب سے سرکاری اردو اسکول کے طلبہ میں انڈوں کی مفت تقسیم

0
Post Ad

بیدر۔ یکم ڈسمبر (محمدیوسف رحیم بیدری) گورنمنٹ اردو ہائیرپرائمری اسکول ینکور تعلقہ بھالکی ضلع بیدرمیں آج یکم ڈسمبر سے دوپہر کے کھانے میں انڈوں کی تقسیم کاافتتاح عمل میں آیا۔ حکومت کرناٹک آج سے طلبہ میں اپنے ایک فیصلے کے تحت انڈا اور موزمفت تقسیم کررہی ہے۔ جس کو طلبہ وطالبات بیحد پسند کررہے ہیں۔ طلبہ نے انڈوں کی تقسیم پر اپنی مسرت کااظہار کرتے ہوئے حکومت کرناٹک کاشکریہ اداکیااور یہ وعدہ کیاکہ وہ بہترین تعلیم حاصل کرتے ہوئے ملک اور علاقہ کانام روشن کریں گے۔ اس موقع پر میرمعلمہ ناظرہ بیم، دیگر اساتذہ میں چنبسپا، خالق احمد، مسٹرانیل، اور ناصحہ محوین موجودتھے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

error: Content is protected !!