جمعہ ہونے کے باوجود مسجد البدر کے قریب کچرے کا انبار،بلدیہ کی لاپروائی

0
Post Ad

بیدر۔ 10/ڈسمبر (محمدیوسف رحیم بیدری) مسجد البدر، نزد ایرانی گلی، بدرالدین کالونی(شمال)، بیدرسے متصل گلی میں کچرابکھراپڑاہے۔جس کی طرف سے بلدیہ بیدرکے ذمہ دا ران اور خود اس وارڈ نمبر19کے کونسلر بھی آنکھیں موندیں بیٹھے ہوئے ہیں۔یہ الزام اس گلی کے رہنے والوں اور وہاں نمازجمعہ اداکرنے والے مقتدیوں نے لگایاہے۔ تفصیلات کے بموجب ایرانی گلی سے قبل واقع مسجد البدرکو جانے کے لئے جیسے ہی موڑ مڑاجاتاہے، اس موڑ سے لے کر مسجد کے دوسرے کونے تک آ ج 10/ڈسمبر بروزجمعہ کچراپھیلا ہوانظرآیا۔جس میں سے بدبو نکل کر ماحول کوخراب کر رہی تھی لیکن اس کچرے کو جمعہ سے قبل بلدیہ بیدر نے نہیں اٹھایا۔ بعدنمازجمعہ جب وہاں سے نمازی گذررہے تھے تو کئی ایک اپنی ناک اپنے ہاتھوں سے بندکئے ہوئے تھے۔ افسوس اس بات کا ہے کہ یہ وارڈ قدیم شہر میں نہیں بلکہ نئے شہر میں آتاہے اور یہاں کے کونسلر بھی مسلمان ہیں اور کانگریس پارٹی سے تعلق رکھتے ہیں تاہم وارڈ کے رہنے والوں کوامید ہے کہ بلدیہ بیدر اور اس وارڈ کے کونسلر آئندہ سے مسجد البد ر کے پاس صفائی ستھرائی کا خاص خیال لازماً رکھیں گے۔واضح رہے کہ اس سے قبل بھی یہاں کے رہائشیوں نے کچرے سے ہونے والی تکلیف سے متعلق ارباب مجاز کو توجہ دلائی تھی۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

error: Content is protected !!