سیدوقار الدین قادری ایڈیٹر رہنمائے دکن حیدرآباد کاانتقال، اردو صحافت کا نقصان عظیم شاعر،ادیب وصحافی محمدیوسف رحیم بیدری کا اظہا رتعزیت

0
Post Ad

بیدر۔ 10/ڈسمبر (پریس ریلیز) جناب سیدوقارالدین قادری ایڈیٹر روزنامہ”رہنمائے دکن“ حیدرآباد کاکل شب بعمر82سال سانحہ ئ ارتحال ہوا۔ وہ کافی عرصہ سے علیل تھے۔ ان کے انتقال کے ساتھ ہی رہنمائے دکن حیدرآباد کی صحافت کے ایک زرین عہدکاخاتمہ عمل میں آیا۔سیدوقار الدین قادری انڈوعرب لیگ حیدرآبادکے صدرنشین تھے۔اور یاسر عرفات کی تائید کرتے ہوئے فلسطینیوں کے حقوق کی بازیابی کے لئے سرگرم عمل رہاکرتے تھے۔جس کانتیجہ یہ ہواکہ انڈوعرب لیگ حیدرآباد کو اقوام متحدہ نے بھی تسلیم کرتے ہوئے اس کو ایک مسلمہ این جی او قراردیا۔ نوے کی دہائی میں عراقی صدر صدام حسین کی خبروں کی اشاعت کے سبب رہنمائے دکن حیدرآباد کافی معروف اخباربن چکا تھا۔ قسم ہااقسام کی خبریں صدام حسین کے حوالے سے صفحات کی زینت بنتی تھیں۔ جس کے ذریعہ صدام حسین کوعبقری اور ساحرانہ شخصیت بتایاجاتاتھا۔دراصل سیدوقارالدین عرب طرز حیات اور مسلم حکمرانی کے دلدادہ رہے۔اورآخری سانس تک فلسطین، عراق، لیبیا،اور مراقش جیسے ممالک میں اپنے نام اورکام کاجھنڈالہراتے رہے۔ یہ باتیں صحافی، شاعروادیب جناب محمدیوسف رحیم بیدری سکریٹری یاران ِ ادب بیدر نے کہی ہیں۔ انھوں نے اپنے تازہ صحافتی بیان میں کہاہے کہ رہنمائے دکن نے کئی ایک نوجوانوں کو اردو صحافت کاقرینہ اور سلیقہ سکھایاجن میں سید فاضل حسین پرویزایڈیٹر ہفت روزہ ”گواہ“ حیدرآباد بھی شامل ہیں۔ اسی طرح میری پہلی غزل روزنامہ ”رہنمائے دکن“حیدرآباد ہی میں شائع ہوئی۔سیدوقارالدین نے شادی نہیں کی تھی۔ ان کے اہل وعیال نہ ہونے کے سبب ہم سب کی ذمہ داری بنتی ہے کہ ہم اللہ تعالیٰ کے حضوران کی مغفرت کے لئے دعا گورہیں۔ میں بھی دعا گوہوں کہ اللہ تعالیٰ سید وقارالدین قادری ایڈیڑرہنمائے دکن حیدرآباد کی مغفر ت فرماتے ہوئے ان کے درجات بلندفرمائے اور ان کانعم البدل ملت اسلامیہ کو عطاکرے تاکہ عرب وعجم میں اسلام کابول بالا ہو۔آمین ثم آمین۔ محمدیوسف رحیم بیدری نے سید وقارالدین قادری کے انتقال کو اردوصحافت کے نقصان سے تعبیر کرتے ہوئے مرحوم کے بھانجے احمد امیرخاں سے اس توقع کا اظہا رکیاہے کہ وہ روزنامہ رہنمائے دکن حیدرآباد کی سرپرستی فرماتے ہوئے اخبار کی بقااور اس کے استحکام کے لئے کام کریں گے۔ اللہ ان کاحامی وناصر ہو۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

error: Content is protected !!