جماعت اسلامی کرناٹک کا غیر مسلم شخصیات کے ساتھ کامیاب دعوت افطار

0
Post Ad

بنگلور :  ریاست کرناٹک کے موجودہ حالات میں کسان اوردلت تنظیموں کے مختلف گروپس اس کے  علاوہ جن شکتی،آدی واسی،اے ایل ایف،ایف ڈی سی اے،اے پی سی آر،پی سی یو یل ،کارمیکر سنگھ،اینٹی فاشسٹ مومینٹ،کرناٹکا تمل آندولن،سامراج شاہی ویرودھی سمیتی،آدی واسی گل ہوراٹ، بھرشٹاچارویرودھی ہوراٹ،بھوکبلیکے ویرودھی ہوراٹ،مدیاپان نشید ہوراٹ،بھومی وستی حقو ہوراٹ ،ایس آئی او خواتین،سوراج انڈیا , ڈبلیو پی آئی،بہوتوا کرناٹکا، کومو سوہاردہ ویدیکے،کرناٹکا سوہاردہ ویدیکے،مہیلا آندولن اورسماجی تنظیموں کے ذمہ داران کے لئے جماعت اسلامی ہند کرناٹکا کی جانب سے دارالسلام بفٹ میں منعقدہ دعوت افطار میں 85 (برادران وطن 65تھے)سے زیادہ ذمہ داران شریک رہے۔جناب امتیاز احمد ڈاونگیرہ کی تلاوت قرآن سے پروگرام کا آغاز ہوا ،محمد یوسف کنی معاون امیر حلقہ نے *افتتاحی کلمات* پیش کرتے ہوۓ کہا کہ ہم سب سماج میں امن و امان ،حق و انصاف کے لئے کام کر رہے ہیں۔ شرکاء کا استقبال کرتے ہوۓ کہا کہ ظلم کے خلاف آواز بلند کرتے رہیں گے۔جناب اکبر علی صاحب سیکریٹری حلقہ نے *رمضان کیا ہے* کے عنوان پر اظہار خیال کرتے ہوۓ فرمایا رمضان المبارک میں قرآن نازل ہوا ہے اور اس میں تمام انسانوں کے لئے ہدایت و رہنمائی ہے۔آج ہمارے ملک میں ظلم بڑھ رہا ہے لوگوں کے ہاتھوں سے روٹی اور مکان چھیناجارہا ہے ،قرآن کی رہنمائی میں انسانی مسائل کا حل تلاش کرنا چاہئے ۔جناب کے ایل اشوک جنرل سیکریٹری سہہ بالوے کرناٹکا نے *موجودہ حالات میں ہماری کوشش* کے عنوان پر اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ آج ہمارا ملک ظلم و استحصال کی طرف بڑھ رہا ہے،انسانوں کی ناقدری ہو رہی ہے،مسلمانوں کے ساتھ ناروا سلوک ہورہا ہے اور کل چل کر دلتوں کے ساتھ ظلم ہوگا۔ان حالات میں ہم سب ملکر پرامن طریقہ اختیار کرتے ہوۓ ،سماج کے درمیان بھائی چارہ اور محبت کے پیام کو عام کرنا ہوگا۔شری شیوردرامہاسوامی جی بیلی مٹھ نے *شرکا کو پیغام دیتے ہوۓ فرمایا کے نفرت کے ماحول میں امن و امان اور بھائی چارہ کے لئے جماعت کی کوشش قابل قدر ہے،جو لوگ غرور کا شکار ہوتے ہیں وہ ظلم کا راستہ اختیار کرتے ہیں،ایسے لوگوں کی تباہی یقینی ہے۔محترم امیرحلقہ نے اختتامی خطاب* کرتے ہوۓ فرمایاقرآن تمام انسانوں کے لئے نازل کیا گیا ہے، برائیوں سے پاک سماج کی تعمیر کے لئے جد وجہد کی ضرورت ہے ،اس کے لئے ایک دوسرے کا تعاون لازمی ہے،آدرش سماج کے لئے جماعت کی کوششوں کا تذکرہ کرتے ہوۓ کہا کہ ایک دوسرے سے ربط اورحالات نظر رکھتے ہوۓ ملاقات کا نظم ہو رہا ہے,اس موقع پر دلت سنگھرش سمیتی کے لیڈر موہن راج،سماج وادی سوشیل ایکٹیوسٹ اور سابق وزیر ریاست کرناٹک للیتا نائک صاحبہ،سماجی کارکن ملو کمبارا ور دیگر ذمہ داران نے بھی اپنے خیالات کا اظہار فرمایا۔ افطار کے بعد شرکاء کے لئے طعام کا انتظام کیا گیا تھا۔آج کے پروگرام کی خصوصیت یہ تھی کہ شرکاء کا تعلق کسی نہ کسی تنظیم سے تھا۔ اعلیٰ تعلیم یافتہ،حالات پر نظر رکھنے والے،ہائی کورٹ کے وکلاء،فلم میکرس،نظمیں اور مضامین لکھنے والے، آندولنوں کو آیوجیت کرنے والے،ظلم و استحصال کے خلاف آواز بلند کرنے والے، ،سی اے اے پر ریسرچ کرنے والے،کمیونسٹ اور ناستک فکر سے متاثرین وغیرہ مرد و خواتین شریک رہے۔
جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

error: Content is protected !!