رکن راجیہ سبھا منتخب ہونے پرجے رام رمیش کو اروندارلیMLCنے دی مبارک باد
بیدر۔ 10/جون (محمدیوسف رحیم بیدری)کرناٹک سے راجیہ سبھا کے رکن منتخب ہونے والے عزت مآب شری جے رام رمیش کورکن قانون سازکونسل جناب اروندکمارارلی نے مبارک باد پیش کی ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ انھوں نے کانگریس کے ان اراکین اسمبلی اور قائدین کو بھی مبارکباددی ہے جنہوں نے ان کی جیت میں سرگرم تعاون کیااورپارٹی کی لائن ترک نہیں کی۔ اروندارلی ایم ایل سی نے کے پی سی سی صدر ڈی کے شیوکماراور سابق وزیراعلیٰ سدرامیاکا بھی ازحد شکریہ اداکرنے کی بات ایک پریس نوٹ میں بتائی ہے۔