منااکھیلی سے 9عازمین حج آج بنگلور کے لئے روانہ ہوئے

0
Post Ad

منااکھیلی۔ 10/جون(عبدالقدیر لشکری)آج چٹگوپہ تعلقہ کے منااکھیلی جامع مسجد سے بعد نماز جمعہ مولانا معزالدین رشادی کی دعاؤں کے سائے میں گاؤں کے تمام بزرگ نوجوانوں سے عازمین حج نے وداع لیا۔ جناب عبدالقدیر لشکری کے مطابق تمام لوگوں نے عازمین حج کی شالپوشی و گلپوشی کرتے ہوئے انہیں لبیک اللھم لبیک کے نعروں کے ساتھ بنگلور کے لئے روانہ کیا۔اس موقع پرجناب یوسف علی جمعدار سابق صدر گرام پنچایت منااکھیلی، جناب سید سلام پاشاہ حوالدار سابق صدر گرام پنچایت، جناب سید اکرام الدین حوالدار، محمد نورالدین مستان سابق تعلقہ پنچایت ہمناآباد، جناب سید خیرالدین حوالدار صدر انتظامی کمیٹی جامع مسجد منااکھیلی، جنا ب سید قدیر نائب صدر گرام پنچایت منااکھیلی اور گاوں کے دیگر افراد موجود تھے.منااکھیلی سے جانے والے جملہ 9عازمین حج کے اسمائے گرامی اس طرح ہیں۔ جناب سید باقر علی حوالدار مع اہلیہ، جناب سید عبدالعزیز مع والدہ واہلیہ، جناب سید مبین علی مع اہلیہ اور سید تلاوت باغبان مع اہلیہ۔اس بات کی اطلاع جناب خیرالدین حوالدار نے دی ہے اور تمام عازمین حج کی انھوں نے شالپوشی اور گلپوشی کرتے ہوئے اپنے اور اہلیان منااکھیلی کے لئے دعاؤں کی گذارش کی۔ ساتھ ہی ملک میں امن وامان اور پیاروالفت کی فضا عام ہونے کے لئے بھی دعاؤں کی ضرورت پر زور دِیا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

error: Content is protected !!