ضلع کے 600 دیہاتوں میں ڈاکٹرپہنچ چکے ہیں:وزیر پربھو چوان

0
Post Ad

بیدر۔ یکم جون (محمدیوسف رحیم بیدری)ریاستی حکومت کے پرچم بردار ڈاکٹروں کا”واک ان گاؤں“ پہلے ہی ضلع بیدر کے 600 دیہات میں ہوچکا ہے، یہ انکشاف محکمہ افزائش مویشیاں اور بیدر ضلع کے انچارج وزیرپربھو چوہان نے کہی۔31 مئی کو ڈپٹی کمشنر آڈیٹوریم میں صحافیوں سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اس پروگرام سے گاؤں کے ہر رہائشی کو کوویڈ 19 کا معائنہ کرانے میں مدد ملے گی۔ اس عمل کے ذریعہ ضلعی پروگرام کو یقینی بنایا جاسکے گا۔ انہوں نے کہا کہ یہ پروگرام بسواکلیان تعلقہ کے 190 دیہاتوں میں پہلے ہی ہوچکا ہے۔پربھوچوہان نے کوویڈ متاثرین کے بارے میں بتایاکہ
31مئی کو صرف17افراد کورونا پازیٹو آئے ہیں۔ ایک کا انتقال ہواہے۔ 66افراد کوڈسچارج کیاگیاہے۔ 4علاج کے لئے دواخانہ میں داخل ہوئے ہیں۔ اسی کے ساتھ 92افراد اسپتال میں ہیں۔ 31 مئی کو، مجموعی طور پر 3000 افراد کا کوویڈٹسٹ کیا گیا۔ ریمڈیسیور انجکشن کافی تعداد میں دستیاب ہے۔ آکسیجن اور بستر دونوں دستیاب ہیں۔ البتہ 19 افراد کو سیاہ فنگس ہونے کی اطلاع ملی ہے۔ ڈاکٹروں کے ذریعہ اس کا الگ الگ وارڈ میں علاج کرایا جارہا ہے۔ضلع میں کوویڈ ٹیکہ کاری(ویکسی نیشن) ہو رہی ہے۔ ضلع اور تعلقہ انتظامیہ دونوں مل کر بہتر طریقے سے کام کر رہے ہیں۔ وزیرپربھوچوہان نے مزیدکہا کہ وہ ضلع میں کسی سرگرام خادم کی حیثیت سے کام کر رہے ہیں، اور اکہ 31 مئی کو کویڈ کیس ضلع میں اور بھی کم آئیں گے۔
400 کورونا واریرس کو تہنیت:۔ کوروناکے سلسلے میں بڑے پیمانے پر کام کرنے والے محکمہ ہیلتھ اور پولیس سمیت دیگر محکموں کے افسران اور عملے کے لئے مزید مراعات دینے کے لئے تہنیت سے نوازاگیا۔ وزیر موصوف نے بتایا کہ 31 مئی کو 400 افراد کو اعزاز سے نوازا گیا اور یکم جون کو ہمناآباد اور چٹگوپہ کے وارئیرس کوتہنیت پیش کی جائے گی۔اس موقع پر بیدر کے رکن اسمبلی رحیم خان، رام چندرن آر، ضلع کمشنر، ضلع پنچایت چیف ایگزیکٹو آفیسر زہرا نسیم،ایس پی ڈی ایل ناگیش اوردیگر موجود تھے۔اس بات کی اطلاع سرکاری ذرائع نے دی ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

error: Content is protected !!