پجاریوں میں ویربھدریشور دیوستھان کی جانب سے غذائی پیاکٹ کی تقسیم

0
Post Ad

بیدر۔ 4جون (محمدیوسف رحیم بیدری) چانگلیر کے ویربھدریشور دیوستھان (مندر) کی جانب سے چٹگوپہ تعلقہ کے سی گروپ مندروں کے پجاریوں میں اناداسوہا (دنگل) کے لئے ذخیرہ کئے جانے والے اناج میں سے تقسیم عمل میں آئی۔تفصیلات کے بموجب چانگلیر کے سب سے بڑی ویربھدریشور مندر کی انتظامیہ کی جانب سے چاول، دال، مرچ، نمک، ہلدی، ادرک لہسن وغیرہ کاFood Kit بناکر چٹگوپہ کے تحصیلدار جناب محمد ضیاالدین کے ہاتھوں پجاریوں میں تقسیم کیاگیا۔تقسیم کے وقت مندر کے ذمہ داران موجودتھے۔ اس بات کی اطلاع عبدالقدیرلشکری نے دی ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

error: Content is protected !!