ضلع نگران کاروزیر پربھوچوہان نے کیا مختلف دیہاتوں کاطوفانی دورہ

0
Post Ad

بیدر۔ 9جون (محمدیوسف رحیم بیدری) بیدر کے ضلع نگران کاروزیر پربھوچوہان نے آج 9/جون کو مختلف دیہاتوں کادورہ کیا۔ اور وہاں کوویڈ۔19پر قابوپانے کے لئے کئے جارہے اقدامات کاجائزہ لیا۔ذرائع کے بموجب ضلع نگران کاروزیرپربھوچوہان نے محکمہ صحت کے افسران، ملازمین اور خصوصاً آشاکارکنوں میں ماسک اوردیگراشیاء تقسیم کیں۔ وہ جب لادھا پہنچے تو ہلکی ہلکی بارش ہورہی تھی۔لادھا گرام پنچایت دفتر میں نگران کاروزیر نے پروگرام منعقد کیا۔اسی طرح سنت پور کے پی ایچ سی پہنچ کر وزیر موصوف نے وہاں تعمیرکئے جارہے آکسیجن یونٹ کا جائزہ لیا اور کام کی رفتار کو جانچااور شجرکاری کی۔ جبکہ ماسک اور سینی ٹائزر کی تقسیم بھی عمل میں آئی۔ شمبیلی گاؤں پہنچ کر آشاکارکنان میں ماسک اور سینی ٹائزر تقسیم کئے۔ ناگورا دیہات کابھی دور ہ کیا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

error: Content is protected !!