ڈاکٹر سدوپاٹل نے مسلمان خاندان کو 10ہزار روپئے شخصی مالی مددپہنچائی

0
Post Ad

بیدر۔ 26جولائی (محمدیوسف رحیم بیدری) ہمناآباد اسمبلی حلقہ میں آنے والے اتیوال موضع میں بجلی کی زد میں آکر فوت ہونے والے نظام کے مکان پہنچ کر24جولائی کو بھارتیہ جنتاپارٹی کے قائد ڈاکٹر سدوپاٹل نے انسانی بنیادوں پر 10ہزارروپئے کی شخصی مالی مدد کی۔ڈاکٹر سدوپاٹل نے مرحوم نظام الدین کے خاندان کے ساتھ چند منٹ گذارے اور اپنی جانب سے پرسہ دیا۔ اس موقع پر ملیکارجن پربھا چیرمین منڈل، اوم پرکاش پربھا سابق رکن ضلع پنچایت، ریوپا والدوڈی رکن ٹی ایم سی، بی جے پی قائدین بابوٹائیگر، شریناتھ دیونے، سنتوش ناودگی شریمنت، سماجی کارکن گھاڑپا جینا پورے، سنجیوبھرشٹی، اور موضع کے دیگر افراد موجودتھے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

error: Content is protected !!