رپٹن انسٹی ٹیوٹ نے پی یوسی سال دوم میں کیا شاندار نتائج کامظاہرہ

0
Post Ad

بیدر۔ 26جولائی (محمدیوسف رحیم بیدری) رپٹن انسٹی ٹیوٹ بیدر کے پرنسپل عامر کمال کی پریس نوٹ کے بموجب رپٹن انسٹی ٹیوٹ کے طلبہ وطالبات نے پی یوسی سال دوم میں شاندار مظاہر کیاہے اور 93%نتائج پیش کئے ہیں۔اور مسرت کی بات یہ ہے کہ شاذلی سلمیٰ نے اردو مضمون میں 100میں سے 100نشانات حاصل کئے ہیں۔ اسی طرح نکہت فاطمہ نے انگریزی اور ہندی میں صد فیصد نشانات لینے میں کامیابی حاصل کی ہے۔ محمد سفیان ولد محمد عارف نے 93%نشانات لے کر انسٹی ٹیوٹ میں ٹاپ کیاہے۔ انسٹی ٹیوٹ کے سرپرست جناب محمد حامدعلی نے تمام طلبہ کو مبارک باد پیش کرتے ہوئے اعلیٰ تعلیم کے حصول کے لئے رپٹن کی خدمات دوبارہ پیش کیں ہیں۔ اور کہاہے کہ علم سائنس، آرٹس یا مصوری کی شکل میں نہیں ہوتا بلکہ علم انسانی جستجو اور سیکھنے سکھانے اور انسانیت کو فائدہ پہنچانے کانام ہے۔ مخصوص میدان میں علم کاحصول سے آدمی بڑاہوجاتاہے ایسانہیں ہے۔ جو شخص علم حاصل کرنے کے بعد انسانیت کو نفع پہنچائے اسی علم کو بہترعلم کہیں گے۔ رپٹن کے دیگر فیکلٹیز نے بھی طلباء اور اولیائے طلبہ کو مبارک باد پیش کی ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

error: Content is protected !!