سوشیل میڈیا پرعیسائی اوراسلامی مذہبی علامتوں کے استعمال کی ضرورت

0
Post Ad

بیدر۔ 30جولائی (محمدیوسف رحیم بیدری) سوشیل میڈیاعوام کی آواز کوسیاسی ایوانوں تک پہنچانے کا ایک اہم ذریعہ ہے۔ عوام کے مختلف جذبوں کو استحکام بخشنااور دیگر مسائل بھی اس کے ذریعہ حل کرنا مقصودتھا۔ لیکن افسوس یہ رہاکہ عوام کی طاقتورآوازوالے سوشیل میڈیا پلیٹ فارم پربرسراقتدار اور سیاسی جماعتیں غالب آگئیں۔ مفت Space کے علاوہ سوشیل میڈیا کی مختلف سائٹس کو خرید کر ان کے ذریعہ عوام کو الو بنانے، ان تک غلط انفارمیشن پہنچانے، نعروں اور گالیوں میں الجھانے اور انہیں اس پلیٹ فارم سے بھی گمراہ کرنے کاکام شروع ہوا لیکن آج ہمارا موضوع یہ نہیں ہے۔امریکی بنیاد سوشیل میڈیانے تقریباً دودہائیوں پر مشتمل اپنی خدمات کے دوران کئی ایک تجربہ کئے ہیں۔ جن میں حالیہ تجربہ سوشیل میڈیاپر مذہبی علامات کا استعمال ہے۔ فیس بک نے Create Story والے سیکشن میں اوم نامی مذہبی علامت کوپیش کیاہے۔ مختلف اسمائیلیز اور اوکے، Loveوغیرہ کے ساتھ ساتھ اوم نامی علامت کا استعمال وقت کی بچت اور مذہبی جذبہ کی حفاظت ہے۔ اسی طرح فیس بک کا ایک اور سوشیل میڈیا پلیٹ فارم یعنی واٹس ایپ ہے جس میں عرصہ سے دوہاتھوں کوجوڑکر وِش کیاجانے والاہندوتہذیبی علامت والا ”نمستے“ استعمال ہورہاہے۔کثرت استعمال نے اس ”نمستے والی علامت“ کو شکریہ تک توسیع دی ہے جس کسی طبقہ کو شکریہ ادا کرناہوتووہ اسی علامت کو استعمال کرنے پر مجبورہوتاہے۔اس لئے سوشیل میڈیا کے دیگر مذہبی صارفین کرسچین اور مسلمان بھی اپنی اپنی مذہبی علامات کو استعمال کرناچاہتے ہیں جس کااظہار سوشیل میڈیا پلیٹ فارم سے مبینہ طورپرکبھی کبھار ہوتاہے۔سوشیل میڈیا میں اوم کی آمد کے بعد اللہ اور صلیب جیسی علامات کا مطالبہ مبینہ طورپر کیاجارہاہے۔ اسی طرح واٹس ایپ کے ایموجی اور دیگر علامتوں والے حصہ میں عرصہ سے شکریہ اور السلام علیکم والی اسلامی علامتوں کے استعمال کی کمی محسوس ہوتی رہی ہے۔ امید ہے سوشیل میڈیا کے ارباب مجاز خصوصاًمارک زکر برگ سوشیل میڈیا کے مسلم اور کرسچین صارفین کے اس مطالبہ کی طرف توجہ دیتے ہوئے فیس بک کے Create Story سیکشن اور واٹس ایپ کے ایموجی اور دیگر علامتوں والے حصہ میں شکریہ اور سلام Salamجیسی علامتوں کو بھی Insert کریں گے تاکہ کرسچین اور مسلمانوں کے مذہبی جذبات کو تقویت پہنچ سکے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

error: Content is protected !!