علم اور عمل کی اہمیت مسلم ہے:نسرین بیگم

0
Post Ad

بیدر۔ 30جولائی (محمدیوسف رحیم بیدری)محترمہ نسرین بیگم ساکن دیوی کالونی بیدر نے آج ایک پریس نوٹ جاری کرکے علم اور عمل کی اہمیت واضح کرتے ہوئے لکھا ہے کہ علم کا حاصل کرنا ہر مرد اور عورت پر فرض ہے۔قرآن شریف کی تعلیم کو ہم نے صرف تلاوت کا ذریعہ بنالیاہے جبکہ قرآن کو پڑھ کر اس پر عمل کرنا ہمارے لیے ضروری ہے،اس میں ہمارے جینے کے تمام راز پوشیدہ ہے،خداوند عالم نے ساری باتوں کو بڑی حکمت کے ساتھ بیان کیاہے،قرآن مجید کو تفسیر کے ساتھ سمجھتے ہوئے پڑھیں،سب سے آسان طریقہ یہ ہے کہ ایک رکوع پڑھیں،سمجھیں اور عمل کریں۔جب یہ رکوع اچھی طرح سمجھ لیں تو آگے بڑھیں ورنہ نہیں۔عمل کی طرف راغب ہوں، یہی تقاضہ ہے،اسی طرح شریعت بھی اسی جانب ابھارتی ہے۔ فرمان الہٰی ہے: یتلونہہ،حق تلاوتہ۔اس طرح قرآن کا حق ادا کرو،علم کے ساتھ ساتھ عمل کا دائرہ وسیع کرو،اچھی باتیں سیکھ جاؤ تو اس پر عملی جامہ پہنانے اور دوسروں تک اس کا پیغام پہنچانے کی کوشش کرؤ۔اللہ تعالیٰ ہمیں علم نافع اور عمل صالح کی توفیق بخشے۔آمین

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

error: Content is protected !!