نرنہ سرکاری اردو ہائی اسکول کی طالبہ عائشہ محوین نے 95%نشانات لے کرپورے سرکل میں اول پوزیشن حاصل کی

1
Post Ad

بیدر۔ 10/اگست (محمدیوسف رحیم بیدری) نرنہ موضع کے گورنمنٹ اردو ہائی اسکول کی طالبہ عائشہ محوین ولد محمد اسد خان نے دہم جماعت میں اپنی تعلیمی قابلیت کا شاندار مظاہرہ کرتے ہوئے کل نمبرات میں سے 597نمبر حاصل کرکے پورے سرکل میں ٹاپ کیا ہے.جن کافیصد 95%بن رہاہے۔اس بات کی اطلاع جناب عبدالقدیر لشکری نے دی ہے اور بتایاہے کہ اسی طرح کنڑا سرکاری ہائی اسکول میں ملیکارجن تپننا نرناواڑی نے 84 پرسینٹ حاصل کئے ہیں۔ گرلز سرکاری ہائی اسکول کنڑا میڈیم، نرنا میں ایک اورطالبہ بھاگیاشری ویرپانے 93 پرسینٹ لیا ہے جبکہ منااکھیلی کے کنڑااوراردو ہائی اسکول کی طالبات بالترتیب ارچنا آنند نے 86 پرسینٹ اور طالبہ سمیہ فاطمہ نے 80 پرسینٹ حاصل کیا ہے.واضح رہے کہ عائشہ محوین کے والد کا گذشتہ سال انتقال ہوچکاہے۔ وہ آئندہ تعلیم حاصل کرنا چاہتی ہے، لیکن چونکہ ذرائع مفقود ہیں اسلئے تعاون کی متمنی ہے۔طالبہ کے بھائی محمدنورخان سے 8618960844 پر رابطہ کیاجاسکتاہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

error: Content is protected !!