نرنہ میں محرم الحرام کے موقع پر پیر بٹھائے گئے

0
Post Ad

بیدر۔ 21اگست (محمدیوسف رحیم بیدری)چٹگوپہ تعلقہ کے موضع نرنہ میں محرم الحرام کے پیش نظر پیر(علم) بٹھائے گئے۔ جناب عبدالقدیرلشکری کی اطلاع کے بموجب نرنہ کے مختلف محلہ جات امام قاسم علم (پیر)فقیر محلہ میں، نالے حیدر (نالے حیدر تکیہ محلہ) میں، حسینی علم جامع مسجد سے آگے، بارہ امام اور مجنوں پیراں نرنہ کے بیس محلہ میں بٹھائے گئے۔ 5محرم کی شام یہ علم ایستادہ کئے گئے۔اور 10محرم کی شام آسودہ کئے گئے۔ مذکورہ دنوں میں بے شمارہندواور مسلمان بھائیوں نے ان پیروں کی زیارت کی۔ جن میں گرام پنچایت رکن لکشمن ساتنور، انورشاہ، مولیٰ شاہ، صلاح الدین کملاپور ی، اور دیگر افراد شامل تھے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

error: Content is protected !!