خواتین اپنی صحت اور کمائی کے موقع کو نہ گنوائیں:سپریہ نندگاولی

0
Post Ad

بیدر۔ 26اگست (محمدیوسف رحیم بیدری)ہمیں اپنی صحت سے متعلق حساس رہناچاہیے کیونکہ موجودہ دورمیں صحت کاخیال رکھنے کی سخت ضرورت ہے اسی میں انسانیت کی بھلائی ہے۔کیونکہ پوری دنیا صحت کے حوالے سے فکرمنداور اتھل پتھل کاشکار ہوچکی ہے۔ اسی کے پیش نظر ہم وزن کوکنڑول کرنے یا زیادہ کرنے کی مشق کرواتے ہیں۔ اور بیماریوں کو دیکھتے ہوئے پروٹین پاؤڈر کے ساتھ یا اس کے بغیر ڈائٹ مقرر کرتے ہیں۔ یہ باتیں محترمہ سپریہ نندگاؤلی سی ای او EVAدا ویلنس ہب نے بتائیں۔اور پتہ کی بات یہ بتائی کہ Stressکی بدولت ہی آدمی فربہی مائل ہوجاتاہے۔ وزن میں اضافہ کا سبب Stress کاہوناہے۔ محترمہ سپریہ نندگاؤلی نے کہاکہ ہم صرف خواتین میں کام کرتے ہیں۔ انہیں ان کی صحت کی بابت مشق کراتے ہیں اور ہوم ورک بھی دیتے ہیں۔ انہیں بتایاجاتاہے کہ اپنے جذبات کو کنڑول کس طرح سے کریں۔ کون سی عادتوں سے انسان خوش رہ سکتاہے۔ ایک سوال کے جواب میں انھوں نے بتایاکہ ہم اس دوران خواتین کوبہت کچھ سکھاتے بھی ہیں تاکہ وہ کچھ کمائی بھی کرسکیں۔ گھر میں بیٹھے کمائی کرنے کاآج سنہرا موقع ہے۔اس موقع کو خواتین نہ گنوائیں۔ صحت سے متعلق تجزیہ اور کونسلنگ کی خواہشمند خواتین قدیم شہر کے چوبارہ کے قریب واقع EVA Hubپر ملاقات کرسکتے ہیں۔ 7829161611 پررابطہ کرکے مفت کونسلنگ کے لئے وقت لیا جاسکتاہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

error: Content is protected !!