نسیم خانم صباؔ کے سانحہ ئ ارتحال پر رخسانہ نازنین کااظہار تعزیت

1
Post Ad

بیدر۔ 30اگست (محمدیوسف رحیم بیدری) حسب معمول گھریلو کام کاج سے فارغ ہوکر فون کھولا تو ایک دکھ بھری خبر ملی۔ ریاست کرناٹک کی معروف شاعرہ اور معلمہ نسیم خانم صبا صاحبہ اس جہان فانی سے کوچ کرگئیں۔ انا للہ وانا الہ راجعون۔اللہ تعالی مغفرت فرمائے، جنت الفردوس میں بلند درجات عطا کرے۔ اور متعلقین کو صبر جمیل عطا کرے۔یہ بات ملک گیرسطح پر معروف افسانہ نویس محترمہ رخسانہ نازنین جوائنٹ سکریڑی یاران ادب بیدر نے اپنے تازہ صحافتی بیان میں کہی ہے۔ اور بتایاہے کہ مرحومہ نسیم خانم صباؔ بڑی مخلص ہستی تھیں۔ میرے افسانے بڑے شوق سے پڑھا کرتی تھیں۔ پچھلے سال اپنے شعری مجموعے پر تاثرات لکھنے کی خواہش کا اظہار کیا تھا مگر میں نے اپنی مصروفیات کے سبب معذرت چاہ لی تھی۔ میری کوتاہی سمجھئے یا عدیم الفرصتی کہ کئی ماہ سے انکی خیریت بھی دریافت نہ کرپائی اور آج اچانک یہ اطلاع ملی۔ واقعی زندگی کے سفر میں کب کس کا ساتھ چھوٹ جائے کہا نہیں جاسکتا۔ دل غم سے بوجھل ہے۔” یاران ادب ” انکی مغفرت کے لئے دعاگو ہے۔ اللہ تعالی انکی تمام علمی اور ادبی سرگرمیوں کو قبول کرے۔ آمین ثم آمین

1 تبصرہ
  1. رفیعہ رمانہ کہتے ہیں

    اناللہ واناالیہ راجعون

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

error: Content is protected !!