بارش کے سبب منااکھیلی میں دیوار کاانہدام

0
Post Ad

بیدر۔ 30اگست (محمدیوسف رحیم بیدری)بیدر ضلع میں آج کل بارش زوروں پر ہے۔کل شب کی موسلادھار بارش کے سبب چٹگوپہ تعلقہ کے موضع منااکھیلی میں ایک مکان کی دیوار کے انہدام کاحادثہ پیش آیاہے۔ جناب عبدالقدیرلشکری کی اطلاع کے بموجب منااکھیلی کے وارڈنمبر 8کے رہائشی محترمہ قمربیگم زوجہ عبدالشکور مرحوم کے مکان کی دیوارزیادہ بارش برسنے کے سبب منہدم ہوگئی۔قمربیگم کے فرزند نے بتایاکہ بیوہ والدہ کے علاوہ 6بھائیوں اور 4بہنوں پر مشتمل ہماراکنبہ ہے۔مکان دوکمروں پر مشتمل تھا۔ جس میں سے ایک کمرہ کی دیوار منہدم ہوگئی ہے۔اب ہم ایک ہی کمرے میں رہنے پر مجبور ہیں۔ بہرحال دیکھنایہ ہے کہ گرام پنچایت اس خاندان کی کتنی جلدی مالی مدد کرتاہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

error: Content is protected !!