بیدر کے گدگے اسپتال میں کیتھ لیب کاآغاز،انجیوپلاسٹی کا موقع | آئندہ ہفتہ بی پی ایل کارڈ دہندگان کے دل کے امراض کامفت علاج

0
Post Ad

بیدر۔ 30اگست (محمدیوسف رحیم بیدری) کل اتوار کو ہم نے قلب کی مریضوں کی ای سی جی، 2Dایکو، اور TMTمفت کی تھی۔ آئندہ ہفتہ بی پی ایل کارڈدہندگان کے قلب کی بیماریوں کامفت علاج ہوگا۔ یہ مسرت آمیز اعلان ماہرامراض قلب ڈاکٹر نتن گدگے ایم ڈی، ڈی ایم (کارڈیالوجسٹ)نے کیا۔ وہ آج پیر کو گدگے ملٹی اسپیشالٹی اینڈسوپراسپیشالٹی اسپتال میں کیتھ لیب کے آغاز کے موقع پر اپنی طلب کردہ پریس کانفرنس سے خطاب کررہے تھے۔ انھوں نے بتایاکہ Chipانجیوپلاسٹی کے لئے کروڑوں روپئے کے خرچ سے جاپان سے مشین منگوائی گئی ہے۔ اور جس تیکنک سے یہاں قلب کی بیماریوں کاعلاج کیاجاتاہے وہ تیکنک صرف حیدرآباد، بنگلور، چنئی اوردہلی میں استعمال ہوتی ہے۔ ایک سوال کے جواب میں بتایاکہ ایک عام مریض کو چیپ انجیوپلاسٹی میں ہائی رسک ہوتاہے۔ ایسے کیسس کارپوریٹ سیکٹر میں نہیں لئے جاتے کیونکہ اس میں کامیابی کافیصد صرف5%ہوتاہے۔ لیکن میں نے خدمت کرنے کابیڑا اٹھایاہے اور اس طرح کے کیسس لینے کاعزم کرچکاہوں۔ تاکہ بیدر کا مریض بیدرمیں ہی علاج کرائے۔ اس کو دل کی بیماریوں کے علاج کے لئے شولاپور، حیدرآباد وغیرہ جانانہ پڑے۔ موصوف نے جاپان سے لائی گئی انتہائی جدید ٹیکنالوجی کی دو مشینوں کاکیتھ لیب ممیں صحافیوں کو معائنہ کروایا۔اور بتایاکہ دل کے بلاکیج کاحل ہمارے یہاں موجود ہے۔ ایک سوال کے جواب میں بتایاکہ شوگر، بی پی، کولیسٹرول، سگریٹ نوشی اور موٹاپا کے سبب دل کی بیماری ہوتی ہے۔ اور اس کاعلاج یہ ہے کہ متوازن غذ اکھائی جائے۔ روزانہ آدھاگھنٹہ کچھ اس طرح ورزش کریں اور واکنگ کریں کہ جس سے دل پر دباؤ پڑے۔ سینئر ڈاکٹر چندرکانت گدگے جو ڈاکٹر نتن گدگے کے والد ہیں، نے اپنے خطاب میں بتایاکہ گذشتہ 40سال سے بیدر میں ہماری خدمات جاری ہیں۔ میرے چھوٹے فرزندڈاکٹر نتن گدگے نے جئے دیو اسپتال بنگلور اور میسور میں اپنی خدمات انجام دی ہیں۔ اور دوسال تک اسسٹنٹ پروفیسر کی حیثیت سے پڑھایابھی ہے۔ اب بید رمیں اپنی خدمات انجام دے رہے ہیں۔ کل اتوار کو جو مفت کیمپ رکھاگیاتھا اس میں 150افراد کامفت علاج انجیوپلاسٹی اور دیگر طریقوں کے ذریعہ کیاگیا۔ایک سوال کے جواب میں انھوں نے بتایاکہ ہم نان BPLکارڈ دہندگان، آروگیہ سنجیونی، پولیس آروگیہ، آیوشمان بھارت جیسے کارڈ اور گورنمنٹ سرونٹ کے علاج کے لئے بھی کوشاں ہیں۔ ڈاکٹر سچن گدگے نے صحافیوں سے اظہار تشکر کیا اورپریس کانفرنس میں شریک تمام صحافیوں کو قلم اور ڈائری کاتحفہ پیش کیاگیا۔ ڈاکٹر مہیش بھی پریس کانفرنس میں موجودتھے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

error: Content is protected !!