بیدر ضلع انچارج وزیر کے دفتر کو مقفل کر نے پہنچے40کسا نوں کو گرفتار کر لیا گیا

0
Post Ad

بیدر۔ 3/ستمبر (محمدیوسف رحیم بیدری)بیدر ضلع انچارج وزیر کے دفتر کو مقفل کر نے پہنچے 40 کسا نوں کو گرفتار کر لیا گیا۔ تفصیلات کے بمو جب ”کرناٹک را جیہ کسان سنگھ“ضلع شاخ کی جا نب سے فن ٹن گنے کی قیمت2400روپئے دینے کا مطا لبہ کر تے ہو ئے بیدر ضلع انچارج وزیر مسٹر پر بھو چو ہان کے دفتر کو مقفل کر نے کا اعلان کیا گیا تھا۔ جسکو دیکھتے ہو ئے محکمہ پو لیس کی جا نب سے انچارج وزیر کے دفتر کے آس پاس ڈی ایس پی کے ایم ستیش کی زیرنگرانی سخت پہرہ لگا دیا گیا تھا۔ امبیڈکر سرکل کے پاس واقع وزیر کے دفتر کی سڑک کودونوں جانب سے بند کر دیتے ہو ئے اس علا قے کو پو لیس چھا ؤنی میں تبدیل کر دیا گیا۔اسی دوران کسان سنگھ کے کارکنان کی جا نب سے نعرے با زی کر تے ہو ئے ”کرناٹک را جیہ کسان سنگھ“کے ضلع صدر مسٹر سدرام اپا انڑدور کی قیا دت میں دفتر کی جا نب بڑھتے ہو ئے دفتر کو مقفل کر نے کی کوشیش کی۔جسکو پو لیس کی جا نب سے نا کام بناتے ہو ئے 40کسا نوں کو گرفتار کرلیا گیا۔ جس میں کسان قائد دیانند سوامی سرسے، پروین کلکرنی، ناگیا ہیرے مٹھ، پرکاش باوگے،شنکرپا پارا،شیش راؤ کنجی، سدرام اپا بالکندے کے علا وہ دیگر قا ئدین بھی شامل تھے،انہیں پو لیس گا ڑیوں میں بٹھا کرپو لیس ہیڈ کوارٹر بھیج دیا گیا۔بعد ازاں انہیں رہا بھی کردیا گیا۔ واضح رہے کہ 16/اگست سے گنا کسان دھرنے پر بیٹھے ہوئے ہیں لیکن ان کی کوئی سنوائی نہیں ہوتی۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

error: Content is protected !!