وزیر پربھو چوہان نے اساتذہ کو مبارکباد پیش کی

0
Post Ad

بیدر۔4/ستمبر (محمدیوسف رحیم بیدری)یوم اساتذہ کے موقع پر بیدر ضلع کے انچارج وزیر پربھو چوہان نے ضلع اور ریاستی اساتذہ سے ”یوم اساتذہ“ کے موقع پر نیک خواہشات کااظہار کیاہے۔ اور کہاہے کہ اس سال اساتذہ کا دن ہر سال کی طرح منایا جانا تھا۔ تاہم کوویڈ کے اثرات کی وجہ سے ملک گیر سطح پر عوام کی مشکلات میں اضافہ ہواہے۔ لیکن اب دھیرے دھیرے کوویڈ کا خوف ختم ہورہا ہے۔انھوں نے اپنی پریس نوٹ میں بتایاکہ اپنے حلقہ انتخاب اوراد میں وہ پچھلے دس سالوں سے اساتذہ کے اعزاز کے لیے کام کر رہے ہیں۔تعلیمی نتائج میں بھی نمایاں اضافہ ہوا ہے۔ انہوں نے کہا کہ وہ اس ملک کے مستقبل کے اساتذہ کے اعزاز کا اہم کام جاری رکھیں گے۔پربھوچوہان نے بتایاکہ اسکول اورکالجوں کو کھولنے کاکام مرحلہ وار شروع کیا جا رہا ہے۔ اساتذہ کو مشورہ دیتاہوں کہ وہ بچوں کے لیے شعور اجاگر کرنے کے علاوہ حفاظتی اقدامات کریں۔ ضلع میں تعلیم کو اولین ترجیح دی جاتی ہے تاکہ بچوں کو معیاری تعلیم مل سکے۔ اساتذہ پر زور دیا جاتا ہے کہ وہ ضلع میں نتائج کو بہتر بنانے کی کوشش کریں۔بیدر ضلع کے انچارج وزیر نے کہا کہ مرکزی حکومت کی طرف سے جاری کردہ قومی تعلیمی پالیسی کو اپنانے کا خیرمقدم کیا جاتا ہے۔ ہمیں نئی قومی پالیسی کو سمجھنا اور اس پر عمل کرنا چاہیے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

error: Content is protected !!