ڈھائی کیلو وزنی رسولی نکالی گئی

0
Post Ad

بیدر۔ 4/ستمبر (محمدیوسف رحیم بیدری) جناب سید رضوان کی اطلاع کے بموجب ضلع بیدر کے ہمناآباد تعلقہ مستقرپر واقع شولاپورنامی نرسنگ ہوم میں ایک خاتون کے پیٹ کا کامیاب آپریشن کر کے ڈھائی کیلو کی رسولی نکالی گئی۔ تفصیلات کے بموجب چندر کلا نامی خاتون(چالیس سالہ) ساکن ہمناآباد پچھلے تین سال سے پیٹ درد کی شکایت میں مبتلاتھی۔متعدد ڈاکٹرس سے رجوع ہونے کے بعد بھی درد میں کو ئی افاقہ نہیں ہوا۔ مریضہ نے آخر میں شولاپور نرسنگ ہو م میں ڈاکٹر سمیہ آفرین سے رجوع ہوئی۔ اسکیا ننگ کے ذریعہ پتہ کیا گیاتو معلوم ہواکہ پیٹ میں ایک رسولی ہے جسکو نکالنا بیحد ضروری تھا۔ڈاکٹرس نے آپریشن کرنے کا فیصلہ کیا اور جمعرات کو ماہر ڈاکٹرس کی ایک ٹیم نے اس بیحد پیچیدہ اور دو گھنٹہ طویل آپریشن کو کامیاب طریقہ سے انجام دیتے ہوئے ڈھائی کیلو وزنی رسولی کوپیٹ سے باہر نکا لنے میں کامیابی حاصل کی۔اگر اسکو نکا لانہ جاتا تو یہ کینسر کی بیماری میں مبتلا کر دیتی۔نرسنک ہوم کے ذرائع نے آپریشن کے بعد مریضہ کی حالت مستحکم بتائی ہے۔اورکہاہے کہ اس موقع پر ڈاکٹر عمران خان،ڈاکٹر تاج الدین کے علاوہ دیگر احباب موجود تھے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

error: Content is protected !!