ضرورت مند26 افراد کے آنکھوں کی مفت سرجری

0
Post Ad

بیدر۔5ستمبر (محمدیوسف رحیم بیدری) 36 ویں قومی آنکھوں کی شراکت داری آگاہی پروگرام کے ایک حصے کے طور پر، ویلمیگنا گڈ نیوز سوسائٹی اور ڈسٹرکٹ بلائنڈنس کنٹرول ڈیپارٹمنٹ کے اشتراک سے شہر کے سائلنس اسپتال میں کل 26 افراد کے آنکھوں کی مفت سرجری کی گئی۔سرجری کرانے والوں میں چشمے اور ادویات بھی مفت تقسیم کی گئیں۔ہسپتال میں منعقدہ ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ویلمیگنا گڈ نیوز انسٹی ٹیوٹ کے ڈائریکٹر ڈاکٹر سائبل سالینس نے تجویز دی کہ ہر ایک کو آنکھوں کی صحت کے بارے میں فکر مند رہنا چاہیے۔آنکھوں کا عطیہ کرنا چاہیے۔ مرنے کے بعد آنکھوں کاعطیہ کردینے سے کسی ضرورت مند اندھے کو روشنی مل سکتی ہے۔ڈسٹرکٹ بلائنڈنس کنٹرول آفیسر ڈاکٹر مہیش برادر نے کہا کہ ویلمگنا گڈ نیوزسوسائٹی ضلع میں بلائنڈ کنٹرول پروگرام پر کام کر رہی ہے۔میونسپل کونسل کے سابق نائب صدراورہسپتال ایڈمنسٹریٹر فلومان راج پرساد، ڈاکٹر کاشی ناتھ، ڈاکٹر وریندر پاٹل،ڈسٹرکٹ بلائنڈنس کنٹرول دفتر کے سنجو، سدیش، پرکاش موجودتھے۔ ہسپتال کے پٹہ راجا نے نظامت کے فرائض انجام دئے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

error: Content is protected !!