بارش کے سبب بیدر ضلع میں 23ہزار ہیکٹر رقبہ کی فصل تباہ:پہلے مرحلہ کاسروے

0
Post Ad

بیدر۔ 10ستمبر (محمدیوسف رحیم بیدری) گذشتہ ایک ہفتہ کے دوران بیدر ضلع میں بارش کے سبب 23ہزار ہیکٹر رقبہ پر پھیلی ہوئی فصل تباہ ہوگئی ہے۔ یہ پہلے مرحلہ میں کئے گئے سروے کے نتائج ہیں۔ محترمہ جے ایچ تارامنی زرعی جوائنٹ ڈائرکٹر کے بموجب ایک ہفتہ کے دوران 23,844ہیکٹر فصل پہلے سروے کے مطابق تباہ ہوئی ہے۔ محکمہ مالگذاری اور زرعی محکمہ کے جوائنٹ سروے سے یہ بات سامنے آئی ہے۔ آخری اطلاع کے بعد معاوضہ کے لئے حکومت کو رپورٹ پیش کی جائے گی۔ جتنی فصلیں تباہ ہوئی ہیں، ان میں بسواکلیان اور ہلسور تعلقہ جات اول نمبر پر آتے ہیں۔ بیدر تعلقہ میں 3030ہیکٹر، اوراد میں 1035ہیکٹر، کمال نگر تعلقہ میں 662ہیکٹر، بھالکی میں 2517ہیکٹر، بسواکلیان تعلقہ میں 9227ہیکٹر، ہلسور تعلقہ میں 4605ہیکٹر، ہمناآباد تعلقہ میں 1948ہیکٹر، اور چٹگوپہ تعلقہ میں 820ہیکٹر فصلیں تبا ہ ہوئی ہیں۔ جس کے نتیجہ میں ارد، دال، سویابین، تور اور گنے کی فصلیں شدیدنقصان سے دوچار ہوئی ہیں۔ سرکاری ذرائع نے اطلاع دی ہے کہ کسی بھی وجہ سے آپ کی فصل تباہ ہوئی ہو، اس کے 72گھنٹے کے اندر اپنے نقصان کی اطلاع ٹول فری نمبر 1800-200-5142اور 1800-267-4030 پر دینا ہوگا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

error: Content is protected !!