کے سیٹ کے ریاستی نتائج، پانچ شعبوں میں پہلا رینک حاصل کیا طالب علم میگھن نے

0
Post Ad

بیدر۔22ستمبر (محمدیوسف رحیم بیدری)پی یوسی سال دوم کامیاب ہونے کے بعد کے سیٹ کاامتحان دے چکے طلبہ کے نتائج کرناٹک میں پیر کی شام ظاہر کئے جاچکے ہیں۔ میسور سے تعلق رکھنے والے طالب علم ایچ کے میگھن نے انجینئرنگ سمیت پانچ شعبوں وٹرنری، بی ایس سی (زراعت)، بی فارما، ڈی فارما، نیچروپیتھی اور یوگاسائنس میں پہلامقام حاصل کیاہے۔ میگھن کے والدین کا تعلق ملازمت اور شعبہ تعلیمات سے ہے۔میگھن کو امید نہیں تھی کہ وہ پہلامقام حاصل کرے گا۔ البتہ وہ ٹاپ 10میں ہونے کی امیدرکھا ہواتھا۔ میگھن نے کے سیٹ امتحانات کو اپنے سرپر سوار نہیں رکھا۔ وہ کھیلتابھی تھااور موبائل پر چیٹنگ بھی کرتاتھا۔ اسی طرح بنگلور، ٹمکور اور منگلور میں واقع معروف سری چیتنیا پی یو اور سی بی ایس ای کالج کے طلبہ نے معیاری نتیجہ پیش کیا ہے۔ انجینئرنگ میں ریاستی سطح پر 4، 6اور 9 واں رینک سری چیتنا کے طالب علم نرنجن ریڈی، کارتک اگرول اور آدتیہ پربھاش نے حاصل کیاہے۔ وٹرنری میں ریاستی سطح پر دوسرا مقام اسی کالج کے طالب علم ورون آدتیہ کوملاہے۔ AG BSc میں تیسرا اور 10واں رینک چیتنیا کالج کے آدتیہ پربھاش اور کے وی پرناو جیسے طلبہ ہی کا ہے۔ بی فارما میں چوتھا، پانچواں اورساتواں مقام بھی اسی کالج کے طالب علم نرنجن ریڈی، ورون آدتیہ اور کارتک اگروال نے حاصل کیاہے۔ اسی طرح BNYSمیں ریاستی سطح پر دوسرا مقام ورون آدتیہ ہی کو ملاہے۔ اس کالج سے متعلق زائد تفصیلات اوروہاں NEET لانگ ٹرم کے لئے 9148450590 پررابطہ کرسکتے ہیں۔ جب ہم بیدر کے تعلقہ جات کی طر ف نظر دوڑاتے ہیں تو وہاں سے بھی ہمیں محنتی طلبہ ملتے ہیں جن کے رینک دیکھ کر خوشی ہوتی ہے۔ وٹرنری سائنس میں بھالکی کے گرکل پی یوکالج کے طالب علم بال گنیش نے 98رینک حاصل کیاہے۔ بھیما شنکر 118رینک، بسواپرگیا 171، راہول ایس 361، چن بسوا 452، رکشتا اے 977، تلجیشوری 720، ابھی شیک بی 752، سہنا وی 835اور گاوریش 999رینک لے چکاہے۔ کے سیٹ کاخاص تعلق انجینئرنگ سے ہے۔ انجینئرنگ شعبہ میں بھی بھالکی کے گرکل پی یوکالج کے طلبہ نے عمدہ رینک حاصل کئے ہیں۔ پریم یس نے 229رینک، ناگراج 263، منجوناتھ 386، چیتن 399، رونک 448، کیدار463، تلک 820اور شریدھر ریڈی نے 915رینک لے کر ریکارڈ بنایاہے۔چونکہ سارے نتائج کا تعلق خانگی کالجس سے ہے۔ اسلئے آئندہ دوتین دن میں مزید چونکانے والے نتائج سامنے آسکتے ہیں۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

error: Content is protected !!