بسوا کلیان کے وارڈ نمبر 7 میں مفت ہیلتھ کیمپ، 250افراد نے استفادہ کیا

0
Post Ad

بسوا کلیان: (نامہ نگار)  ہیلتھ ڈیپارٹمنٹ اور وارڈ نمبر7کے کونسلر کے اشتراک سے مفت ہیلتھ کیمپ کا کامیاب انعقادعمل میں آیا۔ذرائع کے بموجب رحیمیہ مدرسہ، محلہ دھارا گیری بسوا کلیان میں صحت کے مسائل, خاص طور سے جلدی بیماری, دانتوں کی بیماری, جنرل بیماریوں کے علاوہ بی پی و شوگر کے مریضوں کی مفت تشخیص کی گئی۔ 250 سے زائد لوگوں میں خاص طور سے ملّت کے خواتین کی کثیر تعداد نے ڈاکٹر سے رجوع کیااور اپنے طبی مسائل بتا کر علاج سے استفادہ کیا۔ بسوا کلیان سرکاری دواخانہ کے ڈاکٹر دیپک جادھو،ڈاکٹر سویتی صاحبہ اور ڈاکٹردیپک کے علاوہ نرس اور آشا ورکر س نے اچھے انداز میں مریضوں کی خدمت کرتے ہوئے دیکھی گئیں۔ اس موقع پر سرکاری دواخانے کی دوائیاں مفت دی گئیں۔ یہ تفصیلات وارڈ نمبر 7کی خاتون کونسلر کے نمائندہ جناب قطب الدین نے بتائیں۔کیمپ کے آغاز سے قبل مدرسہ رحیمیہ کے مولانا عبد السلام صاحب قاسمی نے افتتاحی خطاب کرتے ہوئے کہا کہ انسانوں کو اپنی صحت کی فکر کرتے ہوئے غیر ضروری چیزوں کو کھانے سے پرہیز کرنا چاہیے, خاص طور سے سگریٹ نوشی،گٹکااور شراب جیسی حرام چیزوں سے بچیں۔اس موقع پر مرسی سوسائٹی کے ممبران کی مریضوں کے ساتھ قابل ستائش خدمات رہی۔بسوا کلیان بلدیہ کے اسی وارڈ میں گزشتہ دنوں میں کوویڈ کے کورونا ٹیسٹ کیمپ, ویکسی نیشن کیمپ اور مستحق عوام کے لیے وظیفہ اور معذور افراد کے لیے بیداری کیمپ بھی ہوئے ہیں۔ بلا مذہب و ملت سینکڑوں افراد نے استفادہ کیاہے۔اس بات کی اطلاع جناب محمد نعیم الدین چابکسوار نے دی ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

error: Content is protected !!